کیا آپ (صل اَللہ علیک وسلم) نے ان لوگوں کو ملاحظہ نہیں فرمایا جو منافق بنے ہوئے ہیں (اور) اپنے ان بھائیوں سے جو اہل کتاب میں سے (آپ صل اَللہ علیک وسلم کی شریعت کا) انکار کر رہے ہیں کہتے ہیں کہ اگر تم لوگ (اپنے وطن سے) باہر نکالے گئے تو ہم ضرور تمہارے ساتھ ہی باہر نکل جائیں گے اور تمہارے بارے میں ہم ہرگز کسی کی اطاعت قبول نہیں کریں گے اور اگر تم لوگوں سے جنگ کی گئی تو ہم بہر صورت تمہاری ہی مدد کریں گے۔ اور حالانکہ (ہماری ذات) اَللہ (ان کے اس قول و عمل پر) شاہد ہے بیشک وہ لوگ قطعی طور پر جھوٹے ہیں