یہ (اہلِ حق وہی لوگ) ہیں جنہیں اگر ہم زمین میں اقتدار دیں تو وہ نماز (تعلقات ربانی) قائم کرتے ہیں اور زکوٰۃ دیتے ہیں اور وہ بھلائی کے ساتھ امر (شرعی کو پہنچا) دینے والے اور بُرائی سے منع کرنے والے ہوتے ہیں اور تمام معاملات کا انجام ہماری ذات ہی کے لئے کرتے ہیں