یقیناََ (ہماری ذات) اَللہ نے اپنے رسول (مُکرم صل اَللہ علیہ وسلم) کے اس خواب کو حقیقت کے ساتھ سچ کر دکھایا ہے کہ آپ لوگ (ہماری ذات) اَللہ کی چاہت کی امان سے اس مسجدالحرام میں ضرور داخل ہونگے، (کچھ) اپنے سر مُنڈوائے اور (کچھ) اپنے بال کٹوائے، آپ لوگ خوفزدہ نہ ہونگے، پس اس ذات کو مکمل علم ہے جو آپ لوگ نہیں جانتے، سو اس ذات نے آپ لوگوں کو اس (بشارت) کے علاوہ قریب کی فتح (انعام کے طور پر) ظاہر فرمائی ہے