اور وہ جنہیں (ہماری ذات پر) ایمان یافتہ کیا گیا، کہتے ہیں (اپنے دفاع میں جِہاد سے متعلق) کوئی (واضح آیات والی) سورت کیوں نازل نہیں فرمائی جاتی؟، پھر جب فیصلہ کن (آیات والی) سورت نازل فرمائی گئی اور جس میں اس (دفاعی، جنگی) قتال کا ذکر کیا گیا ہے تو آپ (صل اَللہ علیک وسلم) نے ان لوگوں کو ملاحظہ فرمایا جن کے قلوب میں (منافقت کی) بیماری تھی وہ آپ (صل اَللہ علیک وسلم) کی طرف اس شخص کی نظروں سے دیکھتے جس پر موت (کی حالت) سے بیہوشی چھا رہی ہو، پس انہی لوگوں کے لئے افسوس ہے(تحقیق و تدبُر)