آپ (صل اَللہ علیک وسلم) فرما دیجئے، اطاعت (بندگی) کریں (ہماری ذات) اَللہ کی اور اطاعت (اتباع) کریں رسول (مُکرم صل اَللہ علیہ وسلم) کی ، پھر اگر وہ روگردانی کریں تو بیشک اس (رسول) پر وہی ہے جو اس پر ذمہ کیا گیا تھا اور آپ لوگوں پر وہی ہے جو آپ پر لازم ہے ، اور اگر آپ لوگ اس (قرآن) کی پیروی کرو گے تو آپ لوگ ہدایت پاؤ گے ، اس رسول (مکرم صل اَللہ علیہ وسلم) کی سوائے واضح طور پر پیغام پہنچا دینے کے کوئی ذمہ داری نہیں ہے