پھر اگر (دوسری) طلاق دے دی (اور اس کی عدت بھی پوری ہوگئی) تو اس کے بعد اس (مرد) کے لئے حلال نہ رہے گی حتاکہ وہ (خاتون) کسی اور شخص سے (عقدِ) نکاح نہ کر لے اور پھر اگر اس کو (دوسرے شوہر سے بھی شرعی اور مستند طریقے سے) طلاق ہو جائے تو اب دونوں (پہلے شوہر اور اس خاتون) پر کوئی گناہ نہیں اگر وہ (دوبارہ رشتۂ زوجیت میں) پلٹ جائیں بشرطیکه دونوں اب (ہماری ذات کی) مقرر کردہ حدود کو قائم رکھ سکیں گے، یہ (ہماری ذات) اَللہ کی (مقرر کردہ) حدود ہیں جنہیں ہم لوگوں کے لئے بیان فرماتے ہیں تاکہ علم والے ہو جائیں (تفسير)