Share:
Notifications
Clear all

نظر کرم

 

Javeria Jellani
(@javeria-jellani)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 39
Topic starter  

بابا جی کیسے بندے کو پتہ چلتا ہے کہ اللہ تعالٰی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی نظر کرم اس پر ہو گئی ہے ؟ پُتر جب بندے کی کیفیت بدلنی شروع ہو جائے خیالات بدل جائیں سوچ پہلی سی نا رہے دل میں ایک نا معلوم سی کسک محسوس ہو نامعلوم سی پیاس بڑھ جائے سینے میں ہلکی ہلکی سی میٹھی درد رہنے لگے سب کے ساتھ رہتے ہوئے بهی سب سے الگ ہو کسی اللہ والے کو دیکھ کر پیاس میں شدت آ جائے حلال حرام کا پتہ چلنا شروع ہو جائے حق و باطل کی سمجھ آنےلگے احساس زندہ ہو اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا ذکر اچھا لگنے لگے آنکھیں بهیگی رہنے لگیں اپنے کیئے گناہوں کا احساس ہو جائے اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی طرف سوچ اور دهیان جانا شروع ہو جائے ان ساری باتوں میں سے اگر ایک بات بهی تیرے اندر آ جائے تو سمجھ جاؤ کہ اللہ تعالیٰ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے دربار میں تمہیں نوٹ کیا جا رہا ہے تمہاری نگرانی شروع ہو گئی ہے تمہارے بدلنے کا وقت شروع ہو چکا ہے تمہارے اندر حقیقی طلب کا بیج بو دیا گیا ہے اور تمہارا شدت سے واپس پلٹنے کاانتظار ہو رہا ہے تمہارے لئے عرش سجانے کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اللہ کریم رحمت کے ساتھ انتظار کر رہا ہے اس موقع پر فرشتے بھی حیران ہوتے ہیں کہ اتنی تیاریاں کس لئے وہ اللہ سے سوال کرتے ہیں آج عرش پر اتنی سجاوٹ کس لئے تو اللہ مسکرا کر کہتا ہے آج میرا ایک بندہ مجھ سے صلح کرنے کےلئے واپس آرہا ہے سوال کرنے والے کے چہرے پر سکون سا تها نجات کا سکون تها ملاقات کرنے کی خوشی سی تهی. مسکراہٹ سی تهی جب کوئی اللہ کی طرف پلٹتا ہے تو وہ یہ سمجھ جائے کہ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی نظر کرم ہو گئی ہے کیونکہ کوئی بھی جو اللہ تک پہنچا ہے وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی نظر کرم ہونےکے بعد ہی پہنچا ہے دوسرے آسان لفظوں میں سمجھ لو کہ پس پردہ اس خوش قسمت بندے کا ہاتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم تهام کر اللہ عزوجل کے سامنے پیش کر دیتے ہیں جہاں وہ کریم اللہ پہلے ہی سے اپنے بندے کی واپسی کا انتظار کر رہا ہوتا ہے اسی طرح پهر اللہ تعالیٰ بهی اپنی نظر کرم فرما دیتا ہے


ReplyQuote
Javeria Jellani
(@javeria-jellani)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 39
Topic starter  

الله أكبر الله أكبر كبيرا والحمد لله كثيرا و سبحان الله بكرة وأصيلا

لأ إله إلا الله محمد رسول الله
اشهد ان لا اله الا الله و أشهد أن محمد عبده ورسوله
السلام علیکم رحمت اللہ وبرکاتہ یا الفقر محمد بھائی ♥️ 
💞❤️💞

اللهم صل علی سیدنا ونبینا وحبیبنا شفیعنا کریمنا محبوبنا قلوببنا محمد وعلی آل سیدنا محمد بعدد قطرات الماء الطاهر و كل ذرة العرضة الطيب مائة الف الف مرة و بارك وسلم ❤️ 🕋 ❤️

بس آپ ہمیشہ سلامت رہیں آمین یا رب العزت الکبیر 💕 


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@javeria-jellani

اللهم آمين يارب العالمين 

وعلیکم السلام رحمت الله وبركاته 

آلفقر محمد


ReplyQuote
(@shabanairshad)
Active Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 10
 

السلام علیکم رحمت اللہ وبرکاتہ


ReplyQuote
(@shabana-irshad)
Active Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 9
 

اللہ اکبر

ہم جانے انجانے کبھی بخش دئیے جاتے ہیں اور کبھی ہمارے پلے کچھ نہیں رہتا


ReplyQuote
(@shabana-irshad)
Active Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 9
 

السلام علیکم رحمت اللہ وبرکاتہ 


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@shabana-irshad

وعلیکم السلام رحمت الله وبركاته 

آلفقر محمد


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

اللھم صل علی محمد و علی آل محمد

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Irfan Mughal
(@irfanmughal)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 29
 

اسلام علیکم رحمت اللہ و برکاتہ محترم بھائی جان

نہایت ادب و احترام سے نظرِ کرم کی عرض ہے بابت اس مسئلہ کہ، جیسے آپ نے اسم اللہ کو واضح پکارنے اور، ھُوَ کو دراصل ھُو پکارنے کی تعلیم فرمائی ہے کیونکہ ذات نے خود قرآن کریم کو تلاوت اور قرآت فرمایا ہے، تو کسی دوسرے تیسرے، یا وہ کی گنجائش ہی نہیں۔۔۔ تو اس موضوع پہ جب کسی سے بات کی جائے تو عموماً یہی اعتراض سامنے آتا ہے کہ جب قرآن پاک کے باقی تمام اعراب درست ہیں تو یہ کیسے غلط ہو گئے، اگر یہ واقعتاً کسی سازش کے تحت کیا گیا تو بہت سی جگہوں پہ الفاظ کو اعراب کے ذریعے بدلا جا سکتا تھا، لہذا جو اعراب امت میں رائج ہیں وہی درست ہیں۔۔۔

نظرِ کرم اور درگذر کی گذارش ہے، اگر کوئی بات نامناسب الفاظ میں عرض ہو گئی ہو، فقط رہنمائی کیلیئے وضاحت درکار ہے۔۔۔۔۔

جزاک اللّہ خیراً کثیرا محترم بھائی جان


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@irfanmughal

 

السلام علیکم رحمت اللّٰه و برکاتہ
یہی مسئلہ ہمارے ساتھ بھی ہے، اور ہمیں بھی یہی کہا جاتا ہے کہ اتنا بزرگان دین گزرے ہیں جنہوں نے دین کی بے تہا خدمت کی، اولیا اللہ گزرے مگر کسی کو اتنا سوجھ بوجھ نہیں تھی کہ وہ درستگی کر دیتے یا سبھی میں سے کسی کا تعلق نبی پاک صل اللہ علیہ و آلہ وسلم
چاہے وہ داتا علی ہجویری تھے یا مہر علی سرکار تھے یا حضرت سلطان باہو سرکار ہیں یا بابا بلھے شاہ صاحب اس بات کا کسی کو علم نہیں تھا. آج 1400 سال بعد زیر زبر میں کیسے فرق آ گیا.
ہمارے ساتھ تو لوگ بول چال چھوڑ گئے کی نعوذ باللہ ہم دین سے ہٹ گئے.
ہم نے جب بھی کہیں تسمیعہ اور تعوذ پڑھی تو لوگ ہمیں کہتے ہیں بھائی ان کی درستگی کر لیں.
اب یہ لوگ جو صدیوں سے نسل در نسل قرآن پاک اور کلمہ پڑھ رہے ہیں. جن کو انکے آباؤ اجداد پھر انکے آباؤ اجداد نے پڑھایا وہ کیسے غلط ہو سکتا ہے اور آج 1400 سال بعد اسے کیسے غلط کیا جا سکتا ہے. اس طرح کی بحث کا سامنا ہوتا ہے اور ہم بھی اس بات کو ساچنے پر مجبور ہیں. مگر اس بات کی سمجھ بھی ہے کہ اللّٰه کو اللّٰه ہی پڑھنا چاہئے، یہ باتیں وسوسے کی صورت جیسی ہیں جیسے ہم اٹک کر رہے گئے ہیں.
ہمارے اس وسوسہ کو دور فرمائیں یا الفقر رحمت من اللّٰه بس آپ ہی ہیں جو اس مسئلہ کو جانتے بھی ہیں اور اسکا صحیح حل بھی دے سکتے ہیں
السلام علیکم رحمت اللّٰه وبركاته

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@irfanmughal

 

وعلیکم السلام رحمت الله وبركاته 

تمام اعراب درست ہیں، ترتیب تلاوت مکمل درست نہیں ہے، 

کہیں ھو ہے اور کہیں ھوَ ہے، 

کل جمعرات کے بیان میں ان يشاء الله اس کی تفصیل بتائیں گے

 

آلفقر محمد


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

علاوہ آباؤ اجداد کی دلیل کے کوئی علمی دلیل بھی ہوتی ہے، اگر کسی کے پاس ہے تو ہمارے علم کی اصلاح فرمائیں،، کیا علم کہ جن بزرگانِ دین کے نام مبارک آپ لکھ رہے ہیں وہ بھی یہی تبلیغ فرمایا کرتے تھے لیکن انہیں چودہ سو سال نہیں بلکہ تین سو سال، پانچ سو اور ہزار سال کے الفاظ سننے کو ملتے ہوں، 

 

علمی بات دلیل مانگتی ہے، فضول بحث نہیں، 

اور لوگوں سے ہمارے لیے اپنے تعلقات خراب نہ کریں، جو کرنا ہے آپ نے اپنے لیے کرنا ہے، دل چاہے تو کریں نہ چاہے تو نہ کریں کوئی زبردستی ہرگز نہیں ہے، 

 

ہمارا پیغام اٹل اور واضح ہے، 

اگر کسی کو شک ہے علمی دلیل سے بات کرے ایک لاکھ ادب سے سوالات کریں ، لیکن بحث نہ کریں اور یہ دلیل کافی نہیں کہ سب ایسا کر رہے ہیں، 

 

ہم تو پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ کوئی نئی بات بتانے نہیں آئے، آپ لوگوں کی درستگی کرنے آئے ہیں، کرنی ہے کریں ورنہ جو چاہیں وہی کریں، فیصلہ ہمارا نہیں ہے، 

 

الفقر محمد 

 

آلفقر محمد


Javaria Ali, Sidra Ali, Nida sohail and 3 people liked
ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@alfaqr_muhammad

 

الفقر بھائی بہت ادب سے عرض گزار ہوں اور اپنی کسی بھی گستاخی یا بدتمیزی یا بے ادبی کیلئے معافی کا طالب ہوں..
میں نے آپ سے ادب کے ساتھ ہی سوال کیا ہے کوئی بحث نہیں کی...
مجھے بھی اس بات سے مایوسی ہو رہی ہے کہ ماننا ہے تو مانیں اور نہیں ماننا تو مت مانیں.. یہ میرے سوال کا جواب نہیں ہے.
برائے مہربانی میری بات کو ٹھنڈے دل اور تسلی سے سنیں اور اپنے آپ کو تھوڑی دیر کیلئے میری جگہ (لیول) پر رکھ کر سوال کا جواب دیں.. 🙏

جن بزرگوں کے نام لکھے ہیں کیا ان کو آپ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت نہیں ہوئی؟ کیا ان کی زیر زبر کی اصلاح نہیں فرمائی گئی؟
وہ سب تو ایسے ہی زیر زبر پڑھتے ہیں جیسے ساری دنیا کے مسلمان پڑھ رہے ہیں.
اگر ان کی مزارات پر جائیں وہاں موجود مساجد میں اذان بھی اسی طریقے سے دی جا رہی ہے جیسے مکہ اور مدینہ کی مسجد میں دی جا رہی ہے.
آپ نے جو طریقہ پڑھنے کا بتایا ہے وہ درست ہے تو جو اولیاء کرام ہیں جن کے سینکڑوں کی تعداد میں مریدین ہیں کیا انہوں نے انکی اصلاح نہیں فرمائی؟
بہت معزرت کے ساتھ عرض ہے کہ ساری دنیا کے لوگ غلط پڑھتے ہیں..؟
آج کے دور میں بھی ہزاروں کی تعداد میں لوگ ہیں جن کو آپ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارات ہوتی ہیں جو آپ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے فیض حاصل کرتے ہیں..
معاف کیجئے گا اب مجھے ایسے نہ فرمائیں کہ جا کر ان سے علم حاصل کر لیں یا جا کر انکا دامن پکڑ لیں.
ہم نے آپ کا دامن پکڑا ہے اور ان شا اللہ قیامت تک یہی سے بھیک مانگتے رہیں گے ہمارے وسوسے جو کہ مجھے لگتا ہے کہ جائز وسوسے ہیں اگر
مہربانی فرما کر مجھے میرے سوال کا جواب دیں کہ مجھے اس کا سامنا ہے. میں اپنی اصلاح چاہتا ہوں نہ کہ ایسے جیسے میں نے سوال کر کے کوئی گناہ کر دیا ہے.
آپ نے دعویٰ کیا کے میں نے حضور صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایسے پڑھتے سنا ہے.. میں اس بات کو تسلیم کرتا ہوں
ایک اور اللّٰه کے ولی ہیں وہ بھی دعویٰ کرتے ہیں کہ مجھے آپ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت ہوتی ہے لیکن میں نے تو کبھی آپ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے ایسے پڑھتے نہیں سنا؟
تو میں کہاں جاؤں کس کی بات مانوں؟
میں تو اسکی بات مانو گا نہ جو میرے اعتراضات کو ختم کرے گا.
نہ کہ یہ کہے کہ جو میں نے کہے دیا ماننا ہے تو مانو ورنہ آپ کی مرضی..؟
میں نے سوال کیا ہے میرا نہیں خیال کہ میں نے کوئی بدتمیزی کی ہے یا کوئی غلط بات کی ہے اپنی اصلاح کیلئے سوال کیا ہے اور کرتا رہوں گا بحث کرتا رہوں گا، چاہے آپ مجھے ماریں یا پھینٹی لگائیں میں آپ کا سٹوڈنٹ ہوں جب تک میرا دل مطمئن نہیں ہو جاتا اور سبق ٹھیک سے سمجھ نہیں آ جاتا سوال کرتا رہوں گا. آپ ہمارے استاد ہیں اور 16 سولویں الفقر بھی ہیں آپ سے 15 الفقر پہلے بھی گزرے ہیں انہوں نے بھی کلمہ پاک پڑھایا ہو گا یقینا ایسے ہی سیکھایا ہو گا..
کروڑوں کی تعداد میں لوگوں نے سیکھا ہو گا کو ئ ایک تو پڑھتا ہوتا ملتا..
مجھے یقین ہے کہ مجھے میرا سبق سیکھایا جائے گا جب تک مجھے تسلی نہ ہو جائے
نہ کہ یہ جواب ملے گا کہ پڑھنا ہے تو پڑھیں نہیں تو کوئی زبردستی نہیں ہے 😁

مجھے لگتا ہے کہ میں نے کوئی منافقت والی بات نہیں کی دل کی بات کی ہے اور اپنا وسوسہ کلئیر کرنے کو عرض کی ہے.
امید کرتا ہوں مجھے تسلی سے جواب دیا جائے گا نہ کہ ماننا ہے تو مانو ورنہ ہماری محفل سے چلے جاؤ یا یہ کہ ہماری وجہ سے کسی سے تعلقات خراب نہ کریں ہمیں کسی اور سے تعلق کی کوئی پرواہ نہیں سوائے اللّٰه اور اسکے تعلق سے اور انہیں کے تعلق کی وجہ سے آپ کا در پکڑ رکھا ہے انہیں کے تعلق کی بھیک مانگتے رہیں گے...
☺️🙏😊
امید ہے میری بات آپ کو بے ادب، بے معنی یا گستاخی نہیں لگی ہو گی.

جزاک اللہ
والسلام علیکم رحمت میں اللّٰه و برکاتہ

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

کچھ سوالات ہیں، علماء کرام سے گزارش ہے کہ اصلاح فرمائیں، 

سوال نمبر ایک، 

اللہ اسم ہے کہ نہیں،؟ 

سوال نمبر دو 

ھوَ اور ھي عربی لغت میں کب استعمال ہوتا ہے ؟ 

سوال نمبر تین، 

ارسل اور انزل کا فرق سمجھائیں ؟ 

ان سوالات کے جوابات مہربانی فرما کر عنایت فرمائیں، 

جواب مختصر اور واضح ہو، بحث سے گریز کریں 

 

جذاك الله خير الجزاء 

 

 

آلفقر محمد


Javaria Ali, Sidra Ali, Nida sohail and 2 people liked
ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@alfaqr_muhammad

 

استاد محترم آپ سے بہتر کون جان سکتا ہے ان الفاظ کے معانی کو..
یہ مجلس الفقر ہے بہتر جواب الفقر ہی دے سکتے ہیں.

سوال نمبر ایک،

اللہ اسم ہے کہ نہیں،؟
جواب.

سوال نمبر دو

ھوَ اور ھي عربی لغت میں کب استعمال ہوتا ہے ؟
جواب:

سوال نمبر تین،

ارسل اور انزل کا فرق سمجھائیں ؟

جواب:

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

محترم بھائی صاحب گھوم پھر لیں اور تسلی اور ٹھنڈے دل و دماغ سے جوابات تلاش کریں، ساری دنیا علم رکھتی ہے جوابات لے کر دیں نوازش ہوگی، 

کیونکہ اگر بچے کو ماں باپ کی بات سمجھ میں نہ آئے تو اسے زمانے کی کتاب دی جاتی ہے پڑھنے کے لئے، 

جوابات تلاش کریں اور پھر تشریف لائیں، یہ دروازہ آنے اور جانے دونوں کے لئے کھلا ہے ان شاء اللہ العظيم 

 

 

آلفقر محمد


Javaria Ali, Sidra Ali, Nida sohail and 3 people liked
ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@alfaqr_muhammad

 

جی محترم الفقر کوشش کروں گا ان سوالات کے جوابات ڈھونڈھنے کی مگر لگتا ہے آپ ناراض ہو گئے ہیں جو آنے اور جانے کا راستہ بتا رہے ہیں.. یہ مجلس الفقر ہے اور مجھے باہر کا راستہ دیکھایا جا رہا ہے اگر مجلس محمد صل اللہ علیہ و آلہ وسلم ہوتی تو مجھے ان سوالات کے جوابات دئیے جاتےاور سینے سے لگایا جاتا.. نہ کے گھومنے پھرنے کا مشورہ دیا جاتا..

اللہ آپ کو سلامتی عطاء فرمائے اور ہم سب کو آسانیاں تقسیم کرنے اور آسانیاں پیدا کرنے کا ظرف عطاء فرمائے..

اللھم صل علی سيدنا ونبينا وحبيبنا شفيعنا كريمنا محبوبنا قلوبنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين وبارك وسلم
اللھم آمین یا رب العالمین
السلام علیکم رحمت اللہ و برکاتہ

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

ان سوالات کے جوابات تفصیل سے ہمارے بیانات میں بیان ہو چکے ہیں، لیکن آپ کے پاس وقت نہیں

بارگاہِ رسالت صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بارے میں قرآن پاک کی میں فرمایا گیا کہ انچی آواز سے بھی نہ بولنا آپ سوچیں کہ ٹھنڈا دماغ کیا ہوتا ہے، 

ان شاء اللہ العظيم سب کچھ درست نظر آئے گا، 

جو سوالات ہم نے کئے ہیں وہ آپکی باتوں کا جواب ہیں، جب کوئی عالم دین آپ کو تفصیل بتائیں گے آپ کو ہماری گفتگو سمجھنے میں آسانی ہو جائے گی، 

 

ناراضگی کیسی ، آپ نے دل کھول کر سوالات کیے اچھا کیا سوالات کرنے چاہئیں، 

 

والسلام عليكم رحمت الله وبركاته 

 

آلفقر محمد


Javaria Ali, Sidra Ali, Nida sohail and 3 people liked
ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

اللھم صل علی سيدنا ونبينا وحبيبنا شفيعنا كريمنا محبوبنا قلوبنا محمد وعلى آله وصحبه أجمعين وبارك وسلم

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Irfan Mughal
(@irfanmughal)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 29
 

@alfaqr_muhammad

 

اسلام علیکم رحمت اللہ و برکاتہ محترم بھائی جان
نہایت ادب سے گذارش ہے کہ، اللہ رب العالمین گواہ ہے اس امر پہ کہ مجھے آپکے تعلیم فرمائے ہوئے ترتیبِ تلاوت پہ کسی قسم کا ادنیٰ سا شائبہ بھی نہیں، دل بھی اس کی تصدیق کرتا ہے، اور میں ہمیشہ دل و جان سے اسے تسلیم و قبول کرتے ہوئے ویسے ہی پڑھنے کی کوشش کرتا ہوں چاہے کوئی مانے یا نہ مانے۔۔۔۔،
کیونکہ آپکے ارشادات کے مطابق، قرآن الکریم لغت العربیہ میں نہیں، بللکہ لسانا عربیا میں ہے لسان پہ لغت کے قوانین نافذ کرنا درست نہیں، لغت تو بہت بعد کی ایجاد ہے اور اس میں وقت کے لحاظ سے تبدیلیاں بوتی رہتی ہیں
اور یہ بھی کہ اللہ اسم ذاتی ہے، اور اسم ہمیشہ اور ہر زبان میں مکمل اور واضح ہی ادا کیا جاتا ہے، کوئی بھی اسم دوسرے فعل یا حرف کے ساتھ مل کر بھی اپنا اصل تلفظ ہمیشہ برقرار رکھتا ہے،

مگر انتہائی ادب سے گذارش ہے کہ ،، الاّ اور ھو،، تو اسم نہیں
اگر تمام اعراب بالکل درست ہیں تو پھر،، الاّ پہ تشدید ہونے کے بعد بھی سے الا پڑھنا،، اور ،، ھوَ کے ،،و،، پہ زبر ہونے کے باوجود ،،ِ اس زبر کو ساکن کے طور پہ ،، ھُو،، پڑھنے میں کیا حکمت ہے؟
بیان مبارک میں فقط رہنمائی کیلیئے وضاحت کی درخواست ہے
جزاک اللہ خیرا کثیرا محترم بھائی جان


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@irfanmughal

وعلیکم السلام رحمت الله وبركاته 

إن شاء الله العظيم آج سے سورہ اخلاص کی تفسیر شروع  کریں گے، انہی ترتیب بیانات میں، احد اور واحد، پھر إلا اور هو اور ھوَ بھی مکمل طور پر واضح کریں گے یہ دراصل نزولِ قرآن کی تفصیل میں آئے گا، 

سورہ اخلاص کی تفسیر اسی لئے شروع کی ہے تاکہ خالق مطلق، اور مخلوقات کی پکار میں واضع فرق سمجھائیں 

 

جذاك الله خير الجزاء 

 

 

آلفقر محمد


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@alfaqr_muhammad

 

مجلس الفقر میں ادب سے السلام علیکم رحمت اللّٰه وبركاته

سوال نمبر ایک،
اللہ اسم ہے کہ نہیں،؟
جواب: اللہ اسم جلالت ہے

سوال نمبر دو
ھُوَ اور ھي عربی لغت میں کب استعمال ہوتا ہے ؟

جواب:

ھو مذکر کے لئے استعمال ہوتا ہے جو غائب ہو جبکہ ھی مونث کے لیے استعمال ہوتا ہے غائب کے لیے

سوال نمبر تین،

ارسل اور انزل کا فرق سمجھائیں ؟

جواب:

ارسل ارسال سے ہے اور انزل نزول ہونا نازل ہوناسے ہے
ارسل یعنی جیسے کوئی پیغام بھیجنا
انزل نزول ہونا یا جیسے شب قدر میں قرآن پاک نازل فرمایا گیا.

  1. السلام علیکم رحمت اللّٰه وبركاته

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

وعلیکم السلام رحمت الله وبركاته 

جواب نمبر دو درست ہے، 

جواب ایک اور تین دراصل جوابات نہیں ہیں، 

مہربانی فرما کر سوالات کے مطابق عین جوابات فرمائیں، 

جو جواب درست ہے اس پر زرہ غور بھی فرمائیں اور فرمائیں کہ اللہ ذات مذکر ہے یا مؤنث، یا وہ ان دونوں میں سے کوئی. نہیں، اگر مذکر ہے تو کیسے ہے، اگر نہیں ہے مذکر تو پھر ھوَ کیوں لکھا جاتا ہے، مہربانی فرما کر علماء کرام سے اصلاح کی درخواست ہے، 

اور جب ذات خود مخاطب ہے تو پھر ھوَ کہہ کر کسی اور تیسرے مذکر غائب کی طرف اشارہ ہے کیا، نوازش ہوگی جوابات عنایت فرمائیں 

شکریہ 

 

آلفقر محمد


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@alfaqr_muhammad

 

اللہ ذات کا اسم ہے
ذاتی اسم

مطلب اسم ہے

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

 کوئی بھی اسم کس لغت کا حصہ اور کس لغت کے تحت ہوتا ہے، کیا اسم اللہ کسی لغت کا حصہ ہے یا نہیں کیا اسم اللہ عربی لغت سے شروع ہوا تھا، 

اور اگر اللہ اسم ہے تو ذات کیا ہے، یعنی کس ذات کا اسم ہے، کیا وہ مذکر ہے یا مؤنث، یا کوئی نہیں، اگر کوئی نہیں یا مذکر نہیں تو اسے ھوَ سے کیوں منسوب کیا گیا ہے،، 

علماء کرام سے اصلاح کی درخواست ہے، 

 

جذاک اللہ خیر 

 

 

 

آلفقر محمد


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

ارسل کا مطلب ہے کسی کو بھیجے جانا کسی کا بھیجنا
انزل کا مطلب ہے نازل ہونا کسی شے کا نازل ہونا آسمان سے.
اتارنا
اللہ کا اپنے پیغمبروں کو وحی کے ذریعہ پیغام وکلام پہنچانا
ارسل یعنی رسولوں کو بھیجنا
یا کسی چیز کو بھیجنا
بیسیکلی دونوں ہم معنی میں آتے ہیں

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

کوئی بھی اسم کس لغت کا حصہ اور کس لغت کے تحت ہوتا ہے، کیا اسم اللہ کسی لغت کا حصہ ہے یا نہیں کیا اسم اللہ عربی لغت سے شروع ہوا تھا، 

اور اگر اللہ اسم ہے تو ذات کیا ہے، یعنی کس ذات کا اسم ہے، کیا وہ مذکر ہے یا مؤنث، یا کوئی نہیں، اگر کوئی نہیں یا مذکر نہیں تو اسے ھوَ سے کیوں منسوب کیا گیا ہے،، 

علماء کرام سے اصلاح کی درخواست ہے، 

ارسل اور انزل کے فرق والا جواب قطعی غلط ہے، ہم نے فرق سمجھنے کی درخواست کی ہے، اس سے اسم اللہ اور ھوَ کو دراصل سمجھنا ہے، مہربانی فرما کر کسی عالم صاحب سے مشاورت فرمائیں ،

جذاک اللہ خیر 

 

 

آلفقر محمد


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

سر آپ مجھ سے ناراض ہیں؟ اگر میری کسی بھی بات سے ناراض ہیں تو معافی کا طالب ہوں. میری نادانی اور کم عقلی سمجھ کر معاف فرما دیں.

SAT 11:46 AM

Ubaid

السلام علیکم رحمت اللّٰه و برکاتہ

2:05 AM

 Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

وعلیکم السلام رحمت الله وبركاته

 

بیٹا آپ ہماری ناراضگی برداشت نہیں کر سکتے، اس لئیے یہ سوال نا ہی کریں تو بہتر ہے، آپ نے سوالات جہاں پر کیے ہیں اور ہماری گفتگو جہاں پر ہوئی تھی وہیں پر رہیں، شکریہ

آپ جب ہمارے سوالات کے جوابات علماء کرام سے لے آئیں تو اسی فورم پر عنایت فرمائیں، والسلام

 

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=163399135036432&id=105682640808082

Play

-4:33

Additional Visual Settings

Enter Fullscreen

Unmute

ایک ایسی حدیث مبارک جو سوچنے پر مجبور کرے ۔ سن کر دوسروں تک پہنچائے ۔

ڈاکٹر اسرار احمد رح لیکچرز

Ubaid

آج کا دور ایسا ہی ہے سر جی..

جس دن میں نے سوالات کیے تھے اس دن میں اپنے پرانے حلقہ احباب میں بیٹھا تھا کہ ان میں سے ایک شخص بولا کہ جو کلمہ تم پڑھتے ہو وہ سناؤ

میں نے ان کو سنایا.. تو ان کو میری تحریف پسند نہیں آئی جو کہ ان کی نظر میں تھی

جو سوالات کئے گئے وہ ان کے سوالات تھے..

ان کا کہنا تھا کہ جس چیز پر ساری امت کا اجماع ہے وہ درست ہے اور جو نئ شے آئی ہے وہ صحیح نہیں ہے.

میں پھر آپ کے بارے میں تضصیل سے بتایا.. جب سے آپ سے ملا ہوں ہوں میری عادات میں چینجینگز آئی ہیں

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

گفتگو اسی فورم پر فرمائیں، جہاں شروع ہوئی تھی، شکریہ

Ubaid

جیسے ذکر کرتے رہنا، نماز پڑھنا، یا میرے چہرے پر داڑی مبارک کا آ جانا یہ سب آپ کی سنگت سے حاصل ہوا ہے

جی کمپلیٹ کرنے کی اجازت چاہتا ہوں پھر وہاں پیسٹ کر دوں گا

یہ جو جوابات دئے تھے یہ بھی ان کے دئیے ہوئے تھے.

ارسل اور انزل کا فرق جب پوچھا تو یہی جواب دے سکے ہیں. ایک اور عالم سے پوچھا ہے تو ابھی ان کا جواب نہیں آیا.

Ubaid

آخر میں جب آپ کی تلاوت مبارک سنائی تو کہتے ہیں کہ آپ کے بدل جانے سے احساس ہوتا ہے کہ آپ کے مرشد میں کچھ ہے مگر کلمہ میں تحریف والی بات ہم نہیں مانتے. پھر میں نے ان سے کہا کہ آپ خود ہی ان سے سوالات کر لیں وہ مجھ سے بہتر جواب دیں گے میں تو خود ابھی اچھی طرح نہیں سمجھا ہوں. تو جس دن آپ ان شاء اللّٰه العظيم پاکستان آئیں گے آپ سے ملاقات کا وقت درکار ہو گا. اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ہمیں الگ سے ٹائم چاہیے

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

تحریف ہم نہیں کرتے انہوں نے کی ہے، جو حضف کرتا ہے تحریف دراصل وہ کرتا ہے،

Ubaid

جی سر مگر یہاں پر انکو سمجھانے والی بات ہے.. سب عالم ہیں مگر ویسے ہی جیسے نسل در نسل علم چلتا آ رہا ہے. جیسے قرآن کا ترجمہ یا احادیث کا متن وہ پڑھ چکے ہیں وہ تو اسے ہی صحیح سمجھتے.. مگر آپ سے ملاقات کے بعد شاید وہ بہتر سمجھ سکیں

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

جن عالم صاحب کا وہ ترجمہ پڑھتے ہیں، ان سے کہیں اور آپ خود بھی، اس کی سورہ اخلاص کا ترجمہ یہاں لکھیں، یعنی اسی فورم پر جہاں گفتگو شروع ہوئی تھی،

Ubaid

انہوں نے آپ کا کیا ہوا سورت اخلاص کا ترجمہ جب پڑھا تو آخری آیت میں ترجمہ ہوا ہے کن کا لفظ فرمایا گیا ہے تو کہتے ہیں کن کس لفظ کا ترجمہ ہے

 

میں انکا ترجمہ پیسٹ کرتا ہوں

Plz see attached file 1

 

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

کن یکن کا ترجمہ ہے، عربی میں ی کن، ملا کر لکھا گیا ہے

ی سے مراد " کسی کے " ہے

کیونکہ ذات خود مخاطب ہے 

Ubaid

جی درست ہے، لیکن وہ جن کی پیروی کرتے ہیں.. انہوں نے ہمسر کیا ہے

Please see the attached file 2

Alfaqr Muhammad Yaqoob removed a message

غلط یعنی اپنی سمجھ کے مطابق کیا ہے

جب انہیں علم ہی نہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں، سوائے اسکے کہ وہ علم حاصل کریں

یکتا بھی ایک ہے

پچھلے بیان میں سمجھایا ہے

اور اگلے بیانات میں سمجھائیں گے

إن شاء اللہ العظيم

Ubaid

اسی طرح البقرہ کی آیت نمبر 97

plz see the attached file 3

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

کیا ہے

Ubaid

 

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

درست ہے

یہ نزولِ قرآن میں سمجھائیں گے إن شاء اللہ العظيم

Ubaid

اس میں انکا کہنا ہے کہ حدیث قدسی کا لفظ کس کا ترجمہ ہے

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

 

بریکٹ میں تفسیر ہوتی ہے

ترجمہ نہیں

اتنا تو ہر بچے کو علم ہے

Ubaid

بخاری شریف کی حدیث کو وہ کہتے ہیں کیسے جھٹلا دیں جب سورت علق اتری تھی

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob 

قرآن جھٹلا دیں پھر کیا؟ 

تلك آيات الله نتلو عليك بلحق

Ubaid

آپ کو جبریل نے کہا تھا کہ پڑھ اپنے رب کے نام سے مگر آپ ﷺ بے فرمایا میں نہیں جانتا پھر جب تیسری بار آپ کو سینے سے لگایا تب آپ نے پڑھنا شروع کر دیا

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

 

اگر جبریل علیہ السلام نے کہا تھا تو کیا إقرأ قرآن کا لفظ نہیں؟

اور حدیث پاک کے مطابق تو تین بار ہے پھر اقرأ تین بار قرآن کے الفاظ کیوں نہ بنے؟ 

Ubaid

اس میں وہ کہتے ہیں کہ جبریل علیہ السلام کے ذریعے سارا قرآن اترا

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

 

جبریل علیہ السلام کے الفاظ قرآن کیسے بن سکتا ہے

اگر جبریل علیہ السلام کے ذریعے اترا تو ارسل کے بجائے انزل کیوں ہے

اور اللہ کریم فرماتے ہیں تلك آيات الله نتلو عليك بلحق

ہم خود

ہر ایک نے ترجمہ یہی کیا ہے

ہم خود

 

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

 

اسے بھی بریکٹ کا حصہ بنایا ہے

اسی لیے " " میں خاصیت دی ہے

سمجھانے کے لیے خاص کیا ہے

ہم جو سوالات کرتے ہیں جیسا کہ اوپر کیے ہیں وہ انکا جواب کیوں نہیں دیتے

بس سؤال کرتے ہیں

اگر وہ اور آپ درست ہیں تو ہمارے سوالات کے جوابات مہربانی فرما کر عنایت فرمائیں

Ubaid

جی سر یہ سارے سوالات ان کے ہیں کافی بحث کے بعد انہوں نے مجھے کہا اپنا مرشد بدل لو.. اور ملتان میں احمد شاہ سعید رح کے بیٹے ہیں جو آج کل جنات کو دروس دیتے ہیں. کہا کہ وہ بہت بصیرت والے ہیں ان کی بیعت ہو جاؤ. لیکن میں نے کہا کہ میں ہوا ہوا ہوں

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

 

Very funny, جنات کو درس دیتے ہیں،

لأ حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم

Ubaid

جی ہاں واللہ عالم

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

 

ہمارا وقت ضائع نہ کریں، بہت قیمتی ہے

جذاك الله خير الجزاء

Ubaid

اللّٰه پاک آپ کو سلامت رکھیں

جذاك الله خير الجزاء

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

 

کہہ دیجئے عیسی ایک ہے عیسی بے نیاز ہے نہ کسی کا باپ نہ اسکا کوئی بیٹا ہے نہ اسکا کوئی ہمسر ہے، آپ کے سارے علماء کرام نے یہ ترجمہ کیا ہے نادانی اور بے علمی اور نادانستگی میں معذرت خواہ ہوں

Ubaid

آپ کے قیمتی ٹائم کیلئے خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں. اور اللّٰه پاک سے دعا ہے کہ قیامت تک یہ ساتھ قائم و دائم رہے.

الفقر بہتر ہی جانتے ہیں. میں تو حقیر سا ماڑہ بندہ ہوں

جو مکالمات ہوئے وہ بیان کر دیئے

کسی بھی قسم کی گستاخی کیلئے معافی کا طالب ہوں

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

 

آپ صرف مسلکی مولوی صاحب کے پاس بیٹھ کر ہمیں نہ جانچا کریں، انہیں کے تراجم و تفاسير کی وجہ سے کثیر تعداد میں یہود و نصاریٰ سے میری بیٹھک رہتی ہے کیونکہ وہ ہمیں انہی کے تراجم دکھاتے ہیں کہ تمہارے علماء نے معاذاللہ، اللہ کو دھوکے باز تک لکھا ہے، ہم جرمنی میں اپنے علماء کرام کا دفاع بھی کرتے ہیں لیکن ہم دفاع کے ساتھ ساتھ درستگی بھی کریں گے بإذن اللہ تعالٰی ، وہ سب انکے ساتھ ہیں، اور ہم سے  یہودیوں اور نصرانی لوگوں کو بھی خطرہ ہے کیونکہ ہمارا ترجمہ و تفسیر العین القرآن واضح ہے الحمد للہ رب العالمین

 

اسی فورم پر گفتگو ہو گی جہاں بات شروع ہوئی تھی

Ubaid

جی سر پیسٹ کر دیتا ہوں

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

اگر قرآن اور حدیث قدسی دونوں جبریل علیہ السلام لاے ہیں تو پھر قرآن قدسی کیوں نہیں کہتے، حالانکہ دونوں کلام تو اللہ ہی کے ہیں

اور کیا بیٹے اور نائب میں فرق ہے، ؟ یہ بھی سمجھائیں

مہربانی فرما کر

جو لوگ معاذاللہ اللہ کا نائب بنا سکتے ہیں، وہ دراصل تراجم امت مسلمہ کے لیے نہیں کے لیے کرتے رہے ہیں

بندہ اور الہ العالمين الغیب ذات کا نائب، استغفر اللہ العظيم

کہہ دیجئے عیسی ایک ہے عیسی بے نیاز ہے نہ کسی کا باپ نہ اسکا کوئی بیٹا ہے نہ اسکا کوئی ہمسر ہے، آپ کے سارے علماء کرام نے یہ ترجمہ کیا ہے نادانی اور بے علمی اور نادانستگی میں معذرت خواہ ہوں

اور میں زمین پر اپنا نائب بنانے والا ہوں

یہ سب کچھ غیر دانستہ ہے،

جنا ترجمہ پڑھتے ہیں انکی سورہ البقرہ کی آیت 30 بھی پڑھیں

انکی الحمد شریف کی وہ آیت بھی پڑھیں جس میں تیری ہی پوجا کرتے ہیں کہ الفاظ فرمائے گئے ہیں

احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ علیہ

Ubaid

جی سر آپ کے ترجمہ میں بھی خلیفہ کا لفظ استعمال ہوا ہے جو کہ ملائکہ کیلئے ہے

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

نہیں

Ubaid

لیکن انہوں نے تو اللہ کا خلیفہ بنا دیا ہے

پھر شاید میں علط سمجھا ہوں

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

خلیفہ عربی سے لیا گیا ہے، اس کے بعد اس لفظ کی تفصیل میں، خلقت بشری، لکھا ہے، اس سے مراد نائب نہیں ایک نظام ہے بشریت کا

Ubaid

جی ایسے ہی لکھا ہے

 

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

اللہ کا کوئی خلیفہ یا نائب بنانا ایسا ہی ہے جیسے اسکا بیٹا بنانا

Ubaid

استغفراللہ

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

ملائکہ کے لیے مراد، ملائکہ کو فرمایا

مکمل خلقت بشری ایک نسل آدم کا مطلب خلیفہ ہے

نائب نہیں

ان سے یہ بھی پوچھ لیں کہ نائب کرسی پر کب بیٹھتا ہے

Ubaid

سر سمجھنا چاہوں گا... خلیفہ اور نائب بشری میں کیا فرق ہے؟ التجا

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

خلیفہ، خلفت سے نکلا ہے

یعنی نسل سے، یا میراث سے

انسان انسان کا خلیفہ ہے،

اللہ نے یہ نہیں فرمایا خلیفہ لی،

اپنا خلیفہ

Ubaid

انسان انسان کا خلیفہ ہے درست ہو گیا

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

جیسے محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کے خلیفہ ابو بكر الصديق رضی اللہ عنہ

لیکن اللہ کا کوئی خلیفہ نہیں

نہ نائب

نائب اس وقت ہوتا ہے جب اصل کرسی پر نہ ہو

تو نائب کام کرتا ہے

Ubaid

جی میں یہ مانتا ہوں کہ اللہ ذات کا نہ تو کوئی خلیفہ ہے اور نہ ہی کوئی نائب

درست

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

تو پھر جنکا ترجمہ پڑھتے ہیں انہیں بھی سمجھائیں

کہ نائب بنانے والو وہ نائب کہاں ہے

مر گیا تو دوسرا کہاں ہے

یہ ساری خرابیاں ایک اور اکیلے کی سمجھ نہ ہونے سے ہیں

مرکز وہیں سے شروع ہو گا جہاں سے ہم سمجھائیں گے

إن شاء اللہ العظيم

Ubaid

سر میں نے کوشش کی ہے آپ کے خطابات سنانے کی.. ویب سائٹ بھی شیئر کی ہے. ان سے کہا ہے جب تک آپ پاکستان آئیں آپ کچھ سن تو لیں.. کہ الفقر ہیں کیا

ان شاء اللّٰه العظيم

سر پاکستان آنے کا کب کا پروگرام ہے. ہو سکتا ہے میں انہیں لانے میں کامیابی ہو جاؤں..

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

إن سے کہیں کہ جب تشریف لائیں تو وہ جنکا ترجمہ و تفسیر پڑھتے ہیں ساتھ ضرور لائیں، خالی نہ آئیں

Ubaid

جی وہ میں ارینج کر لوں گا

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

پاکستان ابھی کچھ طے نہیں ہے

Ubaid

سر زیادہ تر ڈاکٹر طاہر القادری صاحب کے ترجمہ کے لوگ ہیں. میں بھی پہلے ان کے ساتھ ہی ہوتا تھا. ایک ہی جماعت میں

میں ان شاء اللہ ان کو لے کر آؤں گا.. تاکہ جو کام شروع ہوا ہے وہ صحیح طریقے سے پھیلے اور اس میں میرا ادنا سا حصہ بھی شامل ہو

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

ڈاکٹر صاحب مدظلہ نے خود ترجمہ و تفسیر نہیں کیا، انکی ٹیم ہے جو کرتی ہے، اور وہ نظر دوہراتے ہیں صرف، کیونکہ انکا ترجمہ و تفسیر اپنا نہیں لگتا، اشرف علی تھانوی  رحمت اللہ اور احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ کا مکسچر ہے اپنی کوئی بات نہیں ہے

سارے وہی الفاظ ہیں بہتر انداز میں

نائب کو نائب لکھا ہے

اپنا نائب

Ubaid

جی ایسا ہی ہے.. لیکن جو میرے علم میں ہے انکے جو پہلے 15 پارے کا ترجمہ ہے وہ انہون نے خود کیا تھا. باقی کا علم نہیں

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

اشرف علی تھانوی رحمت اللہ اور احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ کا اور انکا ترجمہ رکھ لیں، کچھ فرق نہیں ملے گا

اور ویب سائٹ پر ملاحظہ فرمائیں اللہ بھی درست نہیں لکھا

ہر جگہ االلہ لکھا ہے

ایک الف زائد ہے

انہیں ہوش ہی نہیں

Ubaid

جی سر سب کا ایک جیسا ہے بس کسی نے الفاظ اردو میں لکھے ہیں تو کسی نے فارسی کے الفاظ لکھے ہیں مگر متن سب کا ایک ہی ہے

سر کلمہ پڑھنے کی دلیل بھی ان کے پاس صرف یہی ہے جو میں سوالات میں درج کی کہ ہمارے بزرگ ایسے ہی پرھتے آ رہے ہیں

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

سمجھ اور تعلق نہیں ہے

یہ تو فضول دلیل ہے

دلیل نہیں بس جواب اور میں نہ مانوں گا کی رٹ ہے

Ubaid

سر باتوں می نماز کا پتہ نہیں چلا تھوڑا وقت ہے ابھی عصر کی نماز ادا کر لوں

سر میرے لیے دعا فرمائیں جزاک اللہ خیرا بلکثیر

Awan Alfaqr Muammad Yaqoob

دعا جو عام ہے وہ ساری مخلوقات کو ملتی ہے، جذاك الله خير الجزا

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

please see the attached 2

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

please see the attached 3

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

یا الہی ہمیں توفیق عطا فرما زیادہ سے زیادہ سمجھنے کی۔

اللہم آمین

 

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

 

محترم بھائی صاحب، ہمارے سوالات کے جوابات تلاش فرمائیں، نوازش ہوگی، 

اگر آپ ہمارے سوالات کے جوابات نہ لا سکے مکمل تو آپ ہم سے مزید سوالات کرنے کا حق نہیں رکھتے، کیونکہ آپ نے فرمایا ہے کہ آپ اس کی مانیں گے جو آپ کے سوالات کا جواب دے گا، اور بحث کرتے رہیں گے، 

 

اگر ہم نے کوئی بھی سوالات کیے ہیں تو ایک ایک کا باقاعدہ جواب چاہتے ہیں، 

 

اس ٹاپک کو مکمل پڑھیں اور ہمارے سوالات کو پہلے ترتیب دیں اور پھر باری باری جواب ڈھونڈ کر عنایت فرمائیں، 

ایک خاص بات یہ بتائیں کہ ہم نے آج تک کوئی بھی سوال ایسا نہیں کیا جسکا جواب ہم نے اپنی تحاریر یا بیانات میں کئی بار واضح نہ کیا ہو،  اس لیے ہمارے سوالات کے جوابات ہمارے پاس ہیں الحمدللہ رب العالمین یہ نہ سمجھیں کہ ہم علم حاصل کرنے کے لئے سوالات کر رہے ہیں، بلکہ اپنے ہی سوالات کر کے مذید علم دے رہے ہیں 

جذاك الله خير الجزاء 

 

آلفقر محمد


Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

السلام علیکم رحمت اللّٰه وبركاته
جی بہتر الفقر بھائی کوشش کروں گا
ان شاء اللّٰه العظيم
اللّٰه پاک ہم سب کیلئے آسانیاں پیدا فرمائیں اور آسانیاں تقسیم کرنے کا ظرف پیدا فرمائیں
اللھم آمین یا رب العالمین

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

سر بہت ادب کے ساتھ عرض خدمت ہے کہ ویب سائٹ پر میں جو پوسٹس کرتا ہوں تو بعد میں ان کو نہ تو ڈیلیٹ کر سکتا ہوں اور نہ ہی بعد میں ایڈیٹ کر سکتا ہوں.
پہلے یہ آپشنز میرے پاس تھیں مگر اب نہیں ہیں
ایسا کیوں ہے بہت ادب کے ساتھ عرض کرنا چاہوں گا کہ میرے پاس میری پوسٹ کو ایڈٹ اور ڈیلیٹ کرنے کے رائٹس میرے پاس ہونے چاہئیں.
پلیز اٹیچمنٹ ملاحظہ فرمائیں

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

اس طرح ہونا چاہئے

اٹیچمنٹ ملاحظہ فرمائیں

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

سوال نمبر ایک،

اللہ اسم ہے کہ نہیں،؟
جواب:
جی اللّٰه ذات کا اسم ہے

سوال نمبر دو

ھُوَ اور ھي عربی لغت میں کب استعمال ہوتا ہے ؟
جواب:
ھُوَ عربی لغت میں مزکر اور ھي عربی میں موئنث کیلئے استعمال ہوتا ہے

سوال نمبر تین،

ارسل اور انزل کا فرق سمجھائیں ؟
جواب:
ارسل مبعوث کرنا بھیجنا، انزل اتارنا

جذاك الله خير الجزاء

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

ایسا کیجیے کہ ہماری ساری گفتگو میں جتنے سوالات ہم نے کیے ہیں وہ ایک میسیج میں ترتیب سے لکھیں، 

1

2

3

4

5

 

اس طرح تاکہ آپ کو سمجھ آ سکے 

 

ڈلیٹ اور ایڈٹ کا آپشن ہر ایک کے لیے 35 منٹ تک موجود رہتا ہے پھر اسکے لیول کے حساب سے سہولیات دی گئی ہیں، اپنا لیول بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ پوسٹ کریں اور سٹار بڑھاتے جائیں، یہ آٹومیٹک آپشنز ہیں، جتنے زیادہ سٹار اتنی زیادہ آپریشن 

ارسل اور انزل کا فرق سمجھائیں جواب غلط ہے، ویسے اسکا جواب ہم نے کل بھی اپنی گفتگو میں بتایا تھا لیکن اب لوگوں کے دھیان نہیں ہیں اس طرف، 

جذاك الله خير الجزاء 

 

آلفقر محمد


Irfan Mughal
(@irfanmughal)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 29
 

شریعت دے دروازے اچے راہ فقر دا موری ہُو
عالم فاضل لنگھ نہ دیندے جو لنگھدا سو چوری ہُو
پٹ پٹ اٹاں وٹے مارن دردمنداں دے کھوری ہُو
عاشق جانن راز باہو کیہ جانن لوک اتھوری ہُو

معلوم ہوا کہ انکا یہ وطیرہ کوئی نئی بات نہیں، ہمیشہ سے معمول ہے


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@irfanmughal

سبحان الله العظيم بے شک، میرے بابا جان حق ہیں، نہ کوئی ان جیسا آیا نہ آئے گا، 

یا باھو حق باھو رحمت من اللہ 

❤️

سوچتے نہیں یہ لوگ کہ ہر ہر لائن کے بعد ھو ھو ھو فرمایا گیا ہے، پھر کہتے ہیں کہ آپ سے پہلے کسی نے نہیں کہا، یہ نہیں سوچتے کہ باپ کے علم کو بیٹا آگے لے کر چلا ہے، بیٹا تو وہی ہے جسے میراث ملی ہے، دعویٰ صرف کر دینے سے کوئی بیٹا نہیں بن سکتا، 

الحمد لله رب العالمين 

 

 

آلفقر محمد


ReplyQuote
Javeria Jellani
(@javeria-jellani)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 39
Topic starter  

یہ نہیں سوچتے کہ باپ کے علم کو بیٹا آگے لے کر چلا ہے، بیٹا تو وہی ہے جسے میراث ملی ہے، دعویٰ صرف کر دینے سے کوئی بیٹا نہیں بن جاتا.
الحمدللہ رب العالمین ❤ 🌹 ❤

Attachment removed

ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

السلام علیکم رحمت اللّٰه وبركاته

جی سر جی ان شاء اللّٰه العظيم جلد ترتیب دونگا سوالات کو..

ابھی بات
ارسل اور انزل کے فرق میں اٹکی ہوئی ہے.جب تک سمجھ نہیں آتی آگے نہیں بڑھ سکتا..
میری سیدھی سی بات کو اگر کوئی گستاخی کے زمرے میں لے جائے تو یہ اسکی پرسیپشن ہے
اور
گستاخی کیلئے میں اپنے اللّٰه کی بارگاہ اقدس میں معافی کا طالب ہوں. اور الفقر کی گستاخی کرنا میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتا..
انا للہ و انا علیہ راجعون

اور باقی کوئی کیا سوچ رہا ہے اس سے کوئی غرض نہیں میں صرف اور صرف علم سیکھ رہا ہوں اپنی استطاعت اور عقل کے مطابق رسرچ کر کے اور سمجھ کر نہ کہ آنکھیں بند کر کے جو کہ ہر انسان کا حق ہے...

اور سر جی آپ بھی الفقر ہیں اللّٰه کے بھیجے ہوئے مطلب ارسل سے ہے اور اللّٰه کے حکم سے ہماری موڈیفیکشن اور اصلاح کیلئے آئے ہیں

ارسل کا مطلب کسی کو بھیجنا ہے، یا معبوث کرنا
مثال کے طور پر اللّٰه نے اپنے نمائندے بھیجے رسول اور نبی بھیجے یا معبوث فرمائے
اسکو ہم ارسل کہیں گے

انزل کا مطلب ہے نازل کرنا یا اتارنا جیسے قرآن پاک کو لوح محفوظ سے اتارا گیا، جیسے تورات، انجیل کو وحی کے ذریعے سے اتارا گیا
وحی کے ذریعے، (اللّٰه کی آواز کسی پردے کے پیچھے سے) . یا فرشتے کے ذریعے سے

کیونکہ اللہ ڈائریکٹ بشر سے کلام نہیں فرماتے تو وہ ان سے وحی، الہام کے ذریعے حضرت جبریل علیہ السلام کے ذریعے سے کلام فرماتے ہیں.
لا إله إلا الله وحده لا شريك له و اشهد ان محمد عبده ورسوله

Quote from the Holy Qur'an: Ash-Shura (42:51)

۞ وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَنْ يُكَلِّمَهُ اللَّهُ إِلَّا وَحْيًا أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا فَيُوحِيَ بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ ۚ إِنَّهُ عَلِيٌّ حَكِيمٌ

اور کسی بشر(آدمی) کے لئے ممکن نہیں کہ اللّٰه(ذات) اس سے بات کرے مگر الہام (کے ذریعے) سے یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ بھیج دے تو وہ خدا کے حکم سے جو خدا چاہے القا کرے۔ بےشک وہ عالی رتبہ (اور) حکمت والا ہے

امید ہے تیسرا سوال کا جواب درست ہو گا.. اگر نہیں ہے تو الفقر سے التجا ہے کہ اللّٰه کے حکم سے میری راہنمائی فرما دیں.

جذاك الله خير الجزاء

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

@samrasyed 

@irfanmughal 

@sidraali 

@javeria-jellani 

 

وعلیکم السلام رحمت الله وبركاته 

محترم بھائی صاحب، جواب مکمل نہیں ہے، یعنی درست نہیں ہے، 

اور آپ نے فرمایا کہ آپ سمجھ کر علم حاصل کر رہے ہیں، یہی آپ کی بھول ہے کیونکہ اگر سمجھ کر علم حاصل کرنے کا شوق ہوتا تو ان سوالات کے جوابات ہم نے کم از کم پانچ پانچ بار اپنے بیانات میں دہرائے ہیں آپ ملاحظہ فرما لیتے،، 

جب تک آپ میں غصہ اور خود کو درست کہنے کا شوق ہے آپ علم حاصل نہیں کر سکتے، 

 

تینوں سوالات کے جوابات آپ دوسرے طالب علموں سے پوچھیں، دیکھتے ہیں کتنے ہیں جو سبق حاصل کر رہے ہیں، آپ کے توصل سے سب کا امتحان شروع کر دیتے ہیں. 

 

ہمارے اوپر لکھے سارے سوالات کو ترتیب دیں، دیکھتے ہیں کون کتنے سوالات اکٹھے کرتا ہے اور پھر کون کتنے جوابات جانتا ہے ہماری تعلیم کے مطابق مولویوں کی تقاریر اور خود ساختہ تراجم سے نہیں، 

 

جی سب کو دعوت ہے، عبید بھائی صاحب کی مدد کریں، یہ سید ذاد ہیں ہمیں حیا آتی ہے، 

جذاك الله خير الجزاء 

 

آلفقر محمد


ReplyQuote
Syeda Samra Jilani
(@samrasyed)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 22
 

@alfaqr_muhammad

وعليكم السلام رحمة الله و بركاة يا الفقر 

I m so exited for my surprise test and feeling blessed at the same time 🙂 

ان شاء اللہ العظيم جو کچھ ابھی کہ ابھی دل و دماغ میں محفوظ ہے وہی لکھوں گی کیونکہ حافظہ تھوڑا کمزور ہے لیکن جو بات دل تک پہنچی ہے اس میں کوئی بے یقینی نہیں ہے ۔ 

نحمد و نشکر لله رب العالمين 

بس آپ سلامت رہیں 

جزاك الله خير بلكثير 

♥️ ♥️ ♥️ 

 


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@samrasyed

پہلے سارے سوالات کی لسٹ بنائیں جو ابھی تک اس پوسٹ پر کسی بھی گفتگو میں ہوۓ ہیں، پھر باری باری سوال کے نیچے جواب لکھیں، 

سبھی طلب علم، جب سب جوابات دیں گے، پھر دیکھتے ہیں کیا سیکھا ہے، 

 

جذاك الله خير الجزاء 

 

آلفقر محمد


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

Love you sir jeee...❤️💞
Allah pak apko sehat o Slamti ata farmyien. Syadul Anbiya Rahmtulil Alameen ﷺ ki mohanaton aur Hayaoon ka saya naseeb rahay. Aameen

Chaloo bhai saray bachay kam pe lag jao meri help kero.

Sabkay sabkay mazay se tmasha dekh rahay thay kafi dino se... Ab maza aye ga.. 😂😁

Yahoooooo...
Alfaqr bhai jan zindabad

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syeda Samra Jilani
(@samrasyed)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 22
 

@ubaidjilani

السلام علیکم رحمت اللہ وبرکات 

رب اشرح لي صدري ويسر لي أمري واحلل عقدة من لساني يفقهوا قولي 

بھیا چونکہ آپ کا سوال تھا الله کو الگ کر کے کیوں پڑھتے ہیں جبکہ پچھلے سب لوگ ملا کر ہی پڑھتے آئے ہیں علماء کرام و اولیاء کرام میں سے اب تک کسی نے نہیں فرمایا کچھ تو پھر الفقر بھائی ہی کیوں فرماتے ہیں کہ اللہ کا اسم الگ کر کے پڑھیں ۔ آپ سے عرض ہے کہ سوال کا جواب سوال میں ہی ہے، سوال اسی لئیے پوچھے گئیے ہیں کہ آج کے علماء کرام ذرا تدبر کریں آپکو کسی اور بات میں نہیں الجھایا جا رہا صرف فکر کی دعوت دی گئی ہے ۔ 

اب ذرا جواب ملاحظہ فرمائیں جو الفقر سر نے سکھایا ہے ہمیں بس وہی معلوم ہے ۔ 😌

سوال نمبر 1

اسم اللہ ہے کہ نہیں ؟ 

جواب :

الله نور السموات والأرض 

ليس كمثله شئ

قرآن الحکیم کی دو آیت مبارکہ، یہاں پہ ہمیں اسم اور ذات کا فرق سمجھنا ہے ۔ 

ایک آیہ مبارکہ میں فرمایا جا رہا ہے کہ الله نور ہے آسمانوں اور زمین کا اور دوسری میں فرمایا گیا ہے کہ کسی شئے سے بھی مثال نہیں اسکی (یعنی ہماری ذات اللہ کی ۔ اِسکی، اُسکی نہیں بمطابق دوسرے مترجمین کرام ) ۔ پھر نور سے کیسے مثال ہو گئی؟ کیا معاذ الله قرآن کی ایک آیت مبارکہ دوسری آیت کو رد کر رہی ہے؟ نہیں ایسا نہیں ہے ۔ غلطی سمجھنے میں ہے غلطی تعلق اور رابطہ کی کمی کی وجہ سے آئی ہے جس کا جتنا تعلق تھا اس نے اس کے مطابق لکھ دیا اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ دونوں آیتیں ایک دوسرے کو رد کر رہی ہیں یہ کیسے ممکن ہے۔ 

پھر الفقر آتے ہیں زمانوں میں کبھی جو کہ اللہ ہی کے فقیر ہیں جو کہ سرکار محمد ﷺ کا فخر ہیں، لوگ ان کے تعلق کا موازنہ کرتے ہیں کمال ہی کرتے ہیں ۔ کہتے ہیں کہ پہلے بھی تو الفقر آئے ہیں انہوں نے کسی کو کیوں نہیں بتایا، بھئی سب اللہ کے حکم سے ہوتا ہے اسی کے اذن سے ہوتا ہے کیا آپ کو پہلے یہ بھی معلوم تھا کہ الفقر ہوتے کیا ہیں؟ 

اب دیکھیے غلطی کیا تھی جس کی درستگی فرمائی گئی ہے کوئی آپکو بدعت یا نئی بات نہیں بتائی گئی، وہ یہ ہے کہ جہاں نور فرمایا گیا ہے وہ اسم اللہ ہے اور جہاں کسی شئے سے مثال ہی نہیں وہاں اللہ ذات احده لا شريك کا ذکر فرمایا گیا ہے ۔ 

یہ سب اسلام آباد والے بیان میں واضح فرمایا گیا اور قرآن الحکیم کی تصدیق قرآن ہی سے فرمائی گئی ہے ۔ 

 

اسی طرح قرآن الکریم کی ایک آیت مبارکہ میں فرمایا گیا ہے کہ اللہ کا شرک نہ کریں، اگرچہ آیت مبارکہ مجھے یاد نہیں مگر سرکار رحمت من اللہ کا پڑھایا سبق یاد ہے ۔ تو وہ جو اللہ کا شرک نہیں کرنا وہ اللہ کے اسم کا شرک نہیں کرنا کیونکہ ذات تو احد لاشریک ہے اس کا تو شرک ہو ہی نہیں سکتا ۔ ذات کا کفر ہوتا ہے اور اسم کا شرک ہوتا ہے ۔ اس لیئے یہ آیہ مبارکہ بھی واضح فرماتی ہے کہ اللہ اسم ہے اس کا شریک نہ ٹھہرائیں ۔ شرک اور کفر پر بھی مکمل بیان موجود ہیں الفقر سر کے ۔ 

اب بات آتی ہے تلفظ کی تو یہاں معلوم پڑتا ہے کہ ہم نے اسم اللہ سے کیسے شرک نہیں کرنا ۔ یعنی ہم نے اسم اللہ کو کسی بھی لفظ سے ملا کر نہیں پڑھنا، شراکت نہیں ڈالنی اور لفظ کی ۔ صاف اور واضح پڑھنا ہے ۔ نام تو کسی کا بھی ہو اسے بگاڑا نہیں جاتا چاہے جس زبان میں لکھا ہو پھر اسم اللہ کو کیوں بگاڑتے ہیں؟ کہیں لللہ پڑھتے ہیں تو کہیں نللہ اور یہ تو الفاظ ہیں ہی نہیں نہ ان کا کچھ مطلب ہے تو پھر؟ جب کلمہ مبارکہ کا ترجمہ کرتے ہیں تو اس میں اللہ لکھتے ہیں مگر جو اوپر عربی میں لکھا ہے اسے اللہ نہیں پڑھنا چاہتے ۔ 

 

پھر لوگ کہتے ہیں کہ الفقر جو فرما رہے ہیں پچھلے لوگوں میں سے تو کسی نے ایسا نہیں فرمایا، اس پر سرکار رحمت من اللہ سوال فرماتے ہیں کہ بھئ کیا آپ نے ان لوگوں میں سے کسی کو خود کلمہ پڑھتے ہوئے سنا ہے؟ آپ تو صرف پڑھ رہے ہیں ناں یا لکھے ہوئے لفظ بھی بولتے ہیں؟ پھر خاموش ہو جاتے ہیں کیونکہ انکے پاس بحث کے سوا کوئی جواب نہیں ۔ قربان جاؤں پھر الفقر سر فرماتے ہیں کہ واللہ میں نے خود محمد صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زبان مبارکہ سے سنا ہے ۔ اس پر بھی یقین نہیں کرتے کیونکہ وہ خود نہیں سن سکتے نہ سرکار محمد ﷺ کی زبان مبارکہ سے ۔ 

اب یہاں بات آتی ہے تعلق اور رابطہ کی، جس کا جتنا تعلق اور رابطہ وہ آپ کو اس کے مطابق علم دے گا ۔ قرآن صاحب قرآن سے زیادہ کون جان سکتا ہے اور جن کو علم ربانی ملتا ہے وہ زمانے کے معلم ہوتے ہیں کسی ایک طبقے یا گروہ کے نہیں ۔ 

اب یقین صرف اس لئیے نہیں آتا لوگوں کو کیونکہ ان کا رابطہ اور تعلق نہیں ہے ۔ اسم اللہ سے نہ محمد صل اللہ علیہ و آلہ و سلم سے لیکن میں سیدہ ثمرہ جیلانی جس نے اسلام آباد میں بھی بإذن اللہ العظيم  اپنی ادنیٰ سی شہادت دی اور اب بھی گواہ ہے کہ اس نے جب جب بھی محمد صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی زیارت مبارکہ کی چاہے خواب میں یا عالم بیداری میں تب تب الفقر سر کو ساتھ دیکھا ہے اور سب سے پہلی بار بھی الفقر رحمت من اللہ ہی مجھے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں محمد ﷺ کے پاس ثم الحمد للہ رب العالمین ۔

 

اب اسم اللہ سے تعلق کیوں نہیں ہے ہمارا کیونکہ دل کے تالے میں اسم اللہ کی چابی صحیح نہیں لگ رہی، یہی بنیاد ہے یہی مرکز ۔ اسم اللہ ۔ ہم لوگ ہی بے قدر ہیں، قدر نہیں ہے کہ اللہ نے ہمیں خوش نصیب بنایا ۔ سب سے پہلے مرکز کو سمجھیں بنیاد کیا ہے؟ یہ درست ہو گا تو سب درست ہوگا ۔ 

پہل خود سے کریں، پہلے اپنے آپ کو صحیح کر لیں اپنا دل منور فرمائیں پھر ہی آپ کی بات دوسروں کے دلوں پر اثر رکھے گی ۔ 

 

والصلاة والسلام على رسول الله صل الله عليه وآله وصحبه أجمعين و بارك وسلم 💞 

بس الفقر سلامت رہیں ۔ 

 

 


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@alfaqr_muhammad

Sir jee ap ne farmaya tha ulama se jawabat le kr din.. Ye ulma kram kay jawabat hain.. 🌹

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syeda Samra Jilani
(@samrasyed)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 22
 

@alfaqr_muhammad

جی سر ان شاء اللہ العظيم جو آپکا حکم ۔ 

پہلا سوال آپکی پوسٹ سے پہلے لکھنا شروع کر دیا تھا اس کے لیئے معذرت ۔ 

اگلوں کی فہرست بناتے ہیں ان شاء اللہ ۔ 

 

والسلام علیکم رحمت اللہ وبرکات و جزاك الله خير الجزاء 

 


Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

آپ کی پروفائل پر اسٹار تو تین نظر آئے اسی لئیے شاید تھانیدار بن گئے ہیں، مثالیں علماء کرام کی دے رہے ہیں، خود بھی ہمارے بیانات پر نگاہ کرم فرمائیں شاہ صاحب، 

شکریہ 

 

 

آلفقر محمد


Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@samrasyed

Samra ye sari batin Jnab alfaqr bhai k khitabat mn sun chuka hon.
Ap se nai bat sun'ne ko ni mili.. That i was surprized to lern new thing.
Dear sister, meray liye nai bat taluk hai?
Taluq kya hai, kesay banta hai, Alfaqr bhai jan se lecture sunay hain mgr taluk ki bunyad kya hai kesay taluk qaim kerna hai. Sahi Chabi b lga chukay Hain. But, unfortunately lock is still closed.

Us din 16 march 2018, friday tha jab ap rahmat min Allah se jalfanwali mn mulaqat hui. Bahut mubarak din tha.. Dil ne kaha bas yahi tu hain jinko salon se dhoondh raha hon. Dar dar ki thokarin khane k bad dil shahdat de raha tha aur aj bhi yahi kaifyat hai.. K yahi tu hain jin ko meri rooh dhondh rahi thi...
Magr itna der kion meri chabi durust simat mn kion ni ja rahi.. I am frustrated. Mujhay, do bar ap rahmat min Allah ki ziyarat hui hai. Khawb mn. Dil bahut khush aur pur sakon tha k ap rahmat min Allah se khawb bayan keron. Mgr, dar k maray ni btaye k kahin zer zabar ya peesh ki ghalti na ho jaye. Dar gaya.. Likin Alfaqr bhai ne mera sath ni chora kabhi bhi khuda gawah hai. Her waqt meray sath hain. Chahy din ho ya rat ho, likin phir bhi meri chabi durust kion ni lag rahi.

Na tu meri niyat khrab hai aur na hi Alfaqr bhai jan ki main kabi ghustakhi kr sakta hon na kabhi sooch sakta hon.
Ye sab kerne ka mqsad ap Rahmat min Allah ki mazeed tawajuhat thin.
Aur aj ono ne nazr e kram kr di ap sabko meri help krne ka keh kr. Aur ap ka test bhi ho jaye ga. Aur mera kam bhi ban jaye ga.
So, please collect questions and give ansewrs as instructed by Alfaqr Rahmat min Allah.

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@alfaqr_muhammad

 

نہیں سر جی ایسا نہیں ہے..

مجھے تو معلوم بھی نہیں کہ میرے سٹار 3 ہو چکے ہیں..

طالب نگاہ کرم 🙏

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

ان شاء اللہ آپ کے خطابات شروع سے شروع کرتا ہوں

بس اپ کا ساتھ اور راہنمائی درکار ہے

لیکن اس سے پہلے ان سب کا سبق ضرور ملاحظہ فرمائیں درخواست ہے میری.
اس سے مزید درستگی ہو گی ہماری.

جزاک اللہ خیرا الجزء

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syeda Samra Jilani
(@samrasyed)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 22
 

@ubaidjilani

جی بھائی جواب آخر میں لکھا ہے یہی بنیاد اور مرکز ہے ، اسم اللہ سے تعلق لگانے سے ہی سب ہوگا بإذن اللہ العظيم ، جتنا آپ کے دل میں نور ہوگا اتنے ہی قرب والے کہلائیں گے کیونکہ عالمین میں اسم اللہ سے سب سے زیادہ تعلق والے اسم اللہ کا سب سے زیادہ نور، حکمت اور ھدایت تسلیم و قبول فرمانے والے اور اسم اللہ سے سب سے زیادہ مقرب محمد ﷺ ہیں اور ان سے رابطہ اور تعلق کیلئے اسم اللہ کے نور کو اپنی جان میں تسلیم و قبول کرنا لازم ہے ۔

مذید یہ کہ تعلق اور رابطہ کی بات بھی نئی نہیں بلکہ سب سے پہلی اور بنیادی ہے ۔ الفقر سر نے بات ہی ہمیشہ محمد ﷺ سے تعلق اور  رابطہ کی فرمائی ہے ۔ اسم اللہ اور تلفظ کا راز تو اب خطابات میں عام فرمایا گیا ہے ۔ اس سے پہلے ایک کتاب مبارکہ ہے تعارف الفقر اس میں ساری بات ہی محمد صل اللہ علیہ و آلہ و سلم سے محبت، تعلق اور رابطے کی ہے ۔ 

 قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَحِيمٌ

اسم اللہ کا نور کیسے اپنی جان میں تسلیم و قبول کرنا ہے یہ سب بھی فرمایا جا چکا ہے اور شاید آپکو کوئی تسبح یا ذکر یا اسم اللہ کے تصور کی بھی کوئی بات فرمائی گئی ہو، مگر اس طرف ہمارا دھیان نہیں ہے بشمول میں خود اور کہتے ہیں کہ بھئ کلمہ میں اسم اللہ پڑھ لیا تو چابی لگ گئی اب فٹ سے تالا کھل جائے، لیکن چابی کے سب دندانے اپنی اپنی جگہ پہ پورے ہونا بھی لازم ہے اور پھر چابی کو ذرا گھمانے کا تردد بھی کرنا پڑے گا لیکن ہم لوگوں کے پاس وقت نہیں ہے اس سب کے لئیے اور خود ہی من گھڑت بہانے بنا کے تسلی دے دیتے ہیں خود کو چاہتے ہیں کہ پکی پکائی کھیر مل جائے بس پھر بیٹھ کر آرام سے تناول فرمائیں ۔ جو کرنا ہے بس الفقر سر نے کرنا ہے اپنی نظر کرم سے، وہ تو بے شک انہی کے توسل سے ہے سب کیونکہ کامل مرشد کے بغیر کچھ حاصل نہیں مگر وہ طالب صادق بھی دیکھتے ہیں پر ہمیں تو دنیا بھی چاہیے ناں غرضیں بہت ہیں، شور بہت ہے انہیں ختم کرنا ہوگا پہلے اور شاید ہمیں معلوم نہ ہو ہمارے دل میں جو تڑپ اور جستجو پیدا ہوتی ہے ناں وہ بھی بإذن اللہ العظيم سرکار الفقر رحمت من اللہ  کی نگاہ کرم ہے ۔

مختصر یہ کہ اگر واقعی طلب اور لگن ہے تو جستجو فرمائیں کسی ایک کے ہو جائیں بس، اِدھر اُدھر والوں کو مت دیکھیں نہ اگلے پچھلوں کو ۔ اگر کمی ہے لگن میں تو وہ سب کریں جو الفقر سر فرماتے ہیں لگن اور جستجو کو خود ہی حرارت ملنا نصیب ہو گی الفقر سر کی نگاہ کرم سے ان شاء اللہ بإذن اللہ العظيم ۔ جہاں اسم اللہ کا نور ہوتا ہے اللہ والے خود ہی اس طرف متوجہ ہو جاتے ہیں سبحان اللہ العظیم ۔ 

الحمد للہ رب العالمین ہمیں تو جو بھی نصیب ہوا اسی محفل اسی در سے ہوا ہے، محبت، ادب، تحمل مزاجی اور بھی بہت کچھ جس کا علم بھی نہیں شاید ۔ یہی سیکھا ہے کہ ادب کا دامن کبھی بھی نہ چھوڑیں اور تحمل مزاجی سے جواب سنیں اور جو سمجھ نہ آئے ادب سے عرض کریں ۔ پہلے ہم سوال پوچھا کرتے تھے مگر اب عرض کرنے لگے ہیں 😌 ۔ شروع میں جب سر جی ذرا سا ڈانٹ دیتے تھے تو دکھ ہوتا، دل بھی ٹوٹتا اور تھوڑا غصہ بھی آتا تھا کہ جواب میں ڈانٹ مگر خاموش ہو جاتے تھے کیا کریں اب سرکار کو کچھ کہہ بھی نہیں سکتے کہ دکھ ہو رہا ہے معصوم نا لائقوں کو، الٹا دل الگ سے پریشان کہ سر جی ناراض نہ ہو جائیں مگر اب سمجھ آتا ہے  کہ یہ سب بھی محبت تھی اور ہمارے امتحان کی تیاری تھی، ہماری تربیت کا حصہ تھا جو ان شاء الله العظيم ہمیشہ سیکھتے رہیں گے الفقر سر کی صحبت مبارکہ میں ۔ 

 نحمد ربنا و نشکر لله رب العالمين 

لا حول ولا قوة الا بالله العلي العظيم 💞

یا ربی ہماری غلطیوں، کوتاہیوں کو اپنے محبوب ﷺ کے صدقے درگزر فرمائیں اور اپنے اسم اللہ کے نور حکمت اور ھدایت کو تسلیم و قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائیں 

اللہ کریم ہم سب کو آسانیاں عطا فرمائیں اور آسانیاں تقسیم کرنے کا ظرف بھی ۔ 

اللھم آمین یا رب العالمین 

والسلام علیکم رحمت اللہ وبرکات 

جزاك الله خير الجزاء 

 


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

اللھم آمین یا رب العالمین

حق فرمایا اللّٰه پاک ہمارے دلوں کو اپنے نور سے منور فرمائیں

آمین

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Javeria Jellani
(@javeria-jellani)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 39
Topic starter  

@alfaqr_muhammad

 

السلام عليكم رحمت اللہ و برکاتہ یا الفقر رحمت من اللہ ♥️

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على رسول الله صل الله عليه وآله وصحبه اجمعين وبارك وسلم 💞

بسم الله الرحمن الرحيم

نہایت ادب سے سرکار الفقر رحمت من اللہ ♥️ کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوں 🙏🙏🙏

سوال نمبر 1:
اللہ اسم ہے کہ نہیں؟
جواب :
جی ہاں "اللہ "اسم ہے.
الله نور السموات والأرض مثل نورهِ كمشكاة 💞
اللہ (جو کہ بے مثل و مثال ہے) آسمانوں اور زمین کا نور (یوں بھی) ہے. کہ اس کے نور کی مثال (ظاہری جو نور محمدی صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی شکل مبارکہ میں عالم دنیا میں روشن ہے) اس طاق (نما سینہ اقدس) جیسی ہے جس میں چراغ (نبوت روشن) ہے.

جو کہ ظاہر ہے نور ہے، طاقت ہے، انرجی ہے، قدرت ہےجو اللہ ذات نے فاطر فرمایا اور اسے اسم اللہ پکارا.
سوال نمبر 2:
ذات کیا ہے؟

جواب :
ليس كمثل شي
نہیں ہے کوئی چیز ہماری (ذات اله کی) مثل( و مثال)
یعنی ذات احد لا شریک ہےہر چیز کی مثل و مثال سے پاک ذات. اله العالمين

سوال نمبر3
هُوَِِ اور هي عربی لغت میں کب استعمال ہوتا ہے؟
جواب :
هُوَ:
اسم الله کی آخری ھ ہے اور دراصل ذات کا اسم مبارک ہے.

هُوَ:
اور هُوَ جو ہے یہ تیسری طاقت، تیسری قدرت اور تیسرے شخص کی طرف جو کہ مذکر ہو اس کی طرف اشارہ کرتا ہے.
هُوَ مذکر 3rd person کے لیے ہے اور هي مؤنث 3rd person کے لیے استعمال ہوتا ہے.

جب کہ اله ذات ليس كمثل شي ہے اکیلی ذات ہےاحد لا شریک ہے. نہ مذکر ہے نہ مؤنث... بس ہر شے کی مثل و مثال سے پاک.. مذکر مؤنث بنائیں گے تو معاذاللہ اس کی مثال دیں گے جو کہ سراسر غلط ہے

بس ليش كمثل شي...

سوال نمبر 4:

ارسل اور انزل کا فرق سمجھائیں؟

جواب :
ارسل فرمانا یعنی رسالہ کرنا. ارسل میں کسی تیسرے کی involvement ہے

قرآن پاک کو ارسل نہیں فرمایا گیا بلک انزل اور نزل فرمایا گیا..

جبکہ رسول پاک صل اللہ علیہ و آلہ واصحابہ وبارک وسلم کو ارسل فرمایا
وما ارسلنك الا رحمت العالمین
اور ہم نے آپ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر بھیجا..

اللہ ذات نے جبکہ ان کے پورے وجود اطہر پر قرآن نازل فرمایا..

انزل :
جہاں پر مکمّل کی بات ہو. جامع کی بات ہو.. یعنی آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کے پورے وجود پہ براہ راست اللہ ذات نے خود قرآن نازل فرمایا خود مخاطب ہوئی ذات یہاں کسی تیسرے کی involvement نہیں ہے..

تلك آيات الله نتلو عليك بلحق

ہم خود تلاوت فرماتے ہیں حق کے ساتھ

یعنی اللہ ذات خود مخاطب ہوئی آپ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم سے
اسطرح سنقرك

ہم خود قرأت فرمائیں گے آپ کبھی نہیں بھولیں گے.

صاف واضح ہوا اللہ ذات قرآن پاک کے نزول کے وقت خود سرکار محمد صل اللہ علیہ و آلہ و سلم سے مخاطب ہوئی کوئی تیسری طاقت یہاں تک کہ جبریل علیہ السلام کا دخل بھی نہیں.

انزل :
سے مراد جہاں پر مکمل کی بات ہو. جامع کی بات ہو..

نزل::

جہاں پر ٹکڑوں کی بات ہو.. تسلسل کی بات فرمائی ہے آیت آیت کی بات ہو.

انزل :

ذاتی طور پہ رسول پاک صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی بات ہو. ان کو مخاطب فرمایا ہے..

نزل :

جہاں نزل کی بات ہوئی وہاں مخلوق کی بات ہوئی..

سوال نمبر 5
کیا ذات مذکر ہے یا مؤنث یا کوئی نہیں؟
جواب :
ليس كمثل شي

ذات بے مثل و مثال ہے کسی بھی شے چیز سے مثال نہیں دی جا سکتی غیب میں ہے جو ہے ہی غیب میں اس کی کوئی مثل و مثال نہیں دی جا سکتی...

سوال نمبر 6

کیا اسم اللہ کسی لغت کا حصہ ہے یا نہیں؟

سوال نمبر 7

کیا اسم عربی زبان سے شروع ہوا ہے؟

جواب :

جی نہیں کسی لغت کا حصہ نہیں.. بلکہ یہ سریانی زبان کا لفظ ہے اور سریانی زبان حضرت آدم علیہ السلام کی تھی اور اسم اللہ کا نور تو اسی زمانے سے ہے..

اللہ اسم سریانی زبان کا ہے (جس کے معنی شاید سرکار الفقر نے کشکول کے کیے تھے غلطی کی صورت میں معافی کی طلب گار)

آپ کی ادنیٰ سی طالب علم

🙏🙏🙏


ReplyQuote
Javeria Jellani
(@javeria-jellani)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 39
Topic starter  

ہر کوئی کلمہ کی بات کرتا ہے جب کہ الفقررحمت من اللہ..
نے بہت دفعہ واضح فرمایا ہے کہ کلمہ عربی زبان میں نہیں ہے یہ سریانی زبان میں ہے اس پہ عربی کے قوانین نہیں لگتے ان پہ اعراب 63 ہجری میں حجاز بن یوسف نے اپنی مرضی سے لگائے ہیں جو کہ سو فیصد درست نہیں ہیں...

یہ بھی آپ نے فرمایا
لأ إله إلا الله محمد رسول الله

کہ دو الف اور ایک لام ہم نہیں چھوڑ سکتے... مکمل ادا کرنا ہے
لأ إله إلا الله

جیسا کہ
محمد رسول اللہ

اور رسول پاک صل اللہ علیہ و آلہ و سلم کی نبوت کی مہر بھی یہی ہے کہ

اللہ
رسول
محمد

پہلے زمانے میں جب اللہ کے پیغام اور کتب کو بدل دیا جاتا تھا یا حضف و تحریف کر دیتے تھے تو اللہ تعالیٰ نبی رسول مغبوث فرمایا کرتے تھے اور جب وہ اللہ کا پیغام دیا کرتے تھے تو ان میں سے اکثریت یہی کہتے تھے کہ ہم کیوں مانیں آپ کو ہمارے آباؤ اجداد کئی سالوں سے یہی کرتے آئیں ہیں یہ کیا ایسا تھا ہم اپنے آباؤ اجداد کے پیروکار رہیں گے آپ جادوگر ہو معاذاللہ ہم آپ کو نہیں مانتے...

کیونکہ ان کے پاس بھی واضح دلیل نہیں ہوا کرتی تھی...

آپ کیونکہ نبوت و رسالت کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے اللہ ذات کی پہچان کا علم صرف محمد رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ و سلم 🌹 کی امت کے لیے ہے تو اللہ کریم نے اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے الفقر کا سلسلہ جاری رکھا جو کہ قیامت کبریٰ تک جاری رہے گا...

یہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہمیں بغیر کسی محنت مشقت کے آپ رحمت من اللہ مل گے نہ صرف مل گے بلکہ بہت محبت شفقت سے ہماری ظاہری باطنی تربیت فرما رہے ہیں ہمیں وہ علوم عطا کر رہے ہیں جو ہمارے پاس نہیں تھے..
ہمیں قدر ہی نہیں ہم دنیا بھی چاہتے ہیں اور بنا کسی مشقت کے دین بھی چاہتے ہیں...

یہی ہماری منافقت ہے ہمارے نفوس کی بیماریاں ہیں..

اللہ یا ربی اللہ یا ربی اللہ یا ربی اللہ یا ربی اللہ یا

ہم سے درگزر فرما اپنا بنا ہر غرض سے پاک فرما طالب صادق بنا عشق حقیقی عطا فرمائیں اور استقامت نصیب فرمائیں اور اپنے بندے کا دائمی ساتھ نصیب فرمائیں اللھم آمین یا رب العزت الکبیر بحق محمد وال محمد صل اللہ علیہ و آلہ و سلم 🌹

یا الفقر رحمت من اللہ بس آپ ہمیشہ سلامت رہیں


ReplyQuote
Javeria Jellani
(@javeria-jellani)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 39
Topic starter  

اور قرآن عربی میں نہیں ہے بلکہ
قرآن عربی ہے..

جس میں ذرا بھی کجی نہیں ہے.. قرآن خود ایک عربی ہے...

لغہ
عربی
اعرابی
اور
لسان المبین میں فرق ہے

اور قرآن پاک عربی میں لغہ میں نہیں
لسان المبین میں ہے..

جو کہ تمام مخلوقات کے لیے ہے اسے کسی زبان لغہ یا خطے کے لیے قید نہیں کر سکتے...

طالب نگاہ 🙏🙏🙏


ReplyQuote
Irfan Mughal
(@irfanmughal)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 29
 

اسلام علیکم رحمت اللہ و برکاتہ محترم بھائی جان

نہایت ادب و احترام سے اپنی کوتاہ علمی کا اعتراف کرتے ہوئے، آپکے ارشاد کے مدِنظر چند گزارشات ہیں، جن پہ آپ سے اصلاح و رہنمائی کی عرض بھی ہے

١- اللہ اسم ہے یا نہیں؟

جی بالکل اللہ اسمِ ذاتی ہے، اور مختلف صفات کا حامل ہے

اله ذات نے اپنے حسن الماب پہ فریفتہ ہونے کے بعد، پہچان کے شوق کی خاطر جو نور اپنی شان القادر المطلق کے ذریعے خلق فرمایا تھا، اس نور کو خود اللہ کہہ کے پُکارا تھا۔۔۔

٢- ھُوَ اور ھِي کا استعمال کب ہوتا ہے، بااعتبارِِ عربی لغت؟

ھُوَ صیغہ مذکر غائب اور ھِی صیغہ مونث غائب ہیں

٣- ارسل اور انزل کا فرق کیا ہے؟

ارسل سے مراد بھیجنا ، کسی کو کوئی پیغام، شے، یا ذمہ داری دے کر ایک جگہ سے دوسری جگہ بھیجنا،،،

اور انزل بلا واسطہ پیغام یا کوئی چیز پہنچانا ہے،

جیسا کہ قرآن پاک کو مکمل خدائی زبان میں خاص وحئ الہام متلو سے، جبریل علیہ السلام کے پروں کی محافظت میں، ذات پاک نے اپنی حضوری اور حویت و سویت میں لیکر براہِ راست سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قلب اطہر پہ نازل فرمایا۔۔۔

٤- ذات مذکر ہے یا مؤنث؟

ذات پاک جہانِ غیب میں لاشریک و احد اکیلی ذات ہے بے مثل و مثال و لاشریک وہ ذات یوں ہے کہ، خود سے غیر کسی چیز میں عیاں نہیں اور نہ ہی مخلوقات میں اسکی کسی حوالے سے بھی کوئی مثال ہے۔۔۔۔تذکیر و تانیث مخلوقات کا خاصہ ہے

٥- جنس نہیں تو ھُوَ کہنا کیسا ہے؟

یقیناً غلط ہے، اور اسکی اصلاح ہونی چاہیے

٦- جب ذات خود مخاطب ہے قرآن کریم میں تو ھُوَ کس کی جانب اشادہ ہے؟

یقینا یہ قرآن الکریم ذات کا، قرآت و تلاوت فرمایا ہوا کلام، اور احسن الحدیث ہے، تو ھُوَ کہنا سراسر غلط ہے

٧- کیا کوئی بھی اسم لغت کا حصہ ہو سکتا ہے، اور اسم اللہ عربی لغت سے ہی شروع ہوا ہے؟

یقیناً نہیں،، کوئی بھی اسم لغت کا حصہ نہیں ہوتا،، نا ہی اسم اللہ عربی لغت سے شروع ہوا ہے، بلکہ شاید یہ کہنا مناسب ہے کہ یہ اسم کسی بھی لغت سے شروع نہیں ہوا، بللکہ اس پکار سے شروع ہوا جب ذات پاک نے خلق شدہ نور کو اس اسم پاک سے پکارا تھا، البتہ مخلوق میں اسکا ظہور آدم علیہ السلام سے شروع ہوا تھا۔۔۔

محترم بھائی جان یہ مجھ ناقص و کم علم کی گذارشات ہیں جن میں بہت سی غلطیوں کا ہونا عین ممکن ہے، 

حقیقت و حکمت سے آپ ہی آگاہ ہیں

نظرِ کرم و رہنمائی ہمیشہ درکار رہیگی

اللھم صلی علی محمد و علی آل محمد بعدد کل ذرة مائة ألف ألف مرة و بارک وسلم

 


Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@javeria-jellani

 

جویریہ بہت خوب ماشاءاللہ

Keep it up
اللّٰه پاک آپ کے دلوں کو مزید روشن فرمائیں اور علم اور سمجھ میں زیادہ سے زیادہ وسعتیں، برکتیں فرمائیں .

قرآن عربی میں نہیں ہے بلکہ قرآن عربی ہے

اس بات کی مزید تفصیل درکار ہے...
؟

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@javeria-jellani

 

Question no. 7
اسم اللّٰه کا نور حضرت آدم علیہ السلام کے زمانہ سے؟

کیا ان سے پہلے اللّٰه کا نور نہیں تھا؟
راہنمائی فرمائیں

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Javeria Jellani
(@javeria-jellani)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 39
Topic starter  

@ubaidjilani

 

بےشک تھا عالم نور
اور عالم ظلمات تھے

لیکن اسم اللہ کے نور کا ظہور، پکار، جعل بشریت میں حضرت آدم علیہ السلام سے شروع ہوا..

باقی بہتر جواب الفقر رحمت من اللہ عنایت فرما سکتے ہیں.

جزاک اللہ خیر الجزء ❣️ بھائی جان ♥️


Javeria Jellani
(@javeria-jellani)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 39
Topic starter  

@ubaidjilani

 

یعنی عربی زبان میں نہیں.. عربی زبان کسی ایک خطے کے لیے مخصوص لوگوں کے لیے ہے..

جب کہ قرآن عربی ہے سے مراد لسان المبین ہے جس میں کوئی کجی نہیں کوئی کمی نہیں..
یعنی قرآن خود عربی فرمایا گیا ہے...

اور بھائی آپ الفقر سر کا لغہ، لسان، عربی پہ مشتمل خطاب مبارک ملاحظہ فرمائیں

I think ye khetab mubarak 13th June, 2019...
Ka hy..
Lazmi sunin

Q ky mjhy mukml yad ni is ky andr bht kxh hy lazmi sunin dikhn...

مزید راہنمائی کے لئے

جزاک اللہ خیر الجزء بھائی
اللهم آمين یا رب العالمين بحق محمد وال محمد صل اللہ علیہ و آلہ و سلم


(@shabanairshad)
Active Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 10
 

السلام علیکم رحمت الله وبرکاتہ
کلم شریف الگ طرح سے پڑھنے اور اسم الله سے کسی اور لفظ کو نہ ملا کر پڑھنا ہمیں سکھایا ہے محترم الفقر نے لیکن جو بھی سنتا ہے اسے اعتراض ہوتا ہے کموبیش سب کو ہی یہ مسئلہ درپیش ہے اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم جرح کے انداز میں سوال کریں ۔ہمارے دلوں کو مطمئین کیا گیا تھا دل سے اس بات کو مانا تھا تبھی ہم کلمہ اس انداز سے پڑھتے ہیں ہمیں بھے چاھئیے کہ اوروں کو الفقر کے انداز میں سمجھائیں ناکے اندیشوں اور وسوسوں میں گھر جائیں
میں خوش ہوں الفقر کی صورت مجھے استاد ملا
لوگوں کی عمریں بیت جاتی ہیں دیدار مصطفیٰ کی حسرت دل میں لئیے ہمیں ان کی بدولت دیدار نصیب ہوا میں بھت زیادہ شکر گزار ہوں سر جی کی اور بھت سی امیدیں بھی ۔اللہ نصیب فرمائے آمین یا رب العالمین
سوال۔۔۔اللہ اسم ہے کہ نہیں
جواب۔۔الله اسم ہے
سوال۔۔۔ارسل اور انزل میں کیا فرق ہے
جواب ۔۔ارسل معنی بھیجنا کسی کے توسط سے۔انزل معنی نازل ہونا جیسے الہام ہونا
یارب العالمین ھمارا اور الفقر کا ساتھ سلامت رکھنا بلکہ روز بروز پختہ اور پیار والا رکھنا اللھم آمین یا رب العالمین۔


ReplyQuote
Irfan Mughal
(@irfanmughal)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 29
 

اسلام علیکم رحمت اللہ و برکاتہ محترم بھائی جان 

نہایت ادب و احترام سے عرضِ خدمت ہے کہ ذات پاک کیلیئے تو ھُوَ نہیں کہا جا سکتا،

مگر جیسا کہ آپ کا ارشادِ گرامی ہے کہ قرآن کریم میں اللہ کہیں پہ بطورِ ذات استعمال ہوا اور کہیں پہ بطور اسم،،

ابھی تو ہم تو اس حکمت و راز سے آشنا نہیں کہ کہاں پہ ذات اپنے لیئے اللہ فرما رہی ہے، اور کہاں بطور اسم ،،، مگر آپ تو بخوبی جانتے ہی ہیں

تو کیا قرآن الکریم میں اسم سے پہلے بھی کہیں ،، ھُوَ،، موجود ہے، اور اگر ہے تو پھر ،، ھُوَ،، (صیغہ مذکر غائب) پڑھنا تو غلط نہیں ہوگا؟

جزاک اللہ خیراً کثیرا محترم بھائی جان


Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@irfanmughal

جب بھی قرآن الکریم میں ذات کےلے ھو استعمال ہوا ہے وہاں پر زبر نہیں پڑھنی چاہیے، ذات اللہ کوی معاذ اللہ تیسری طاقت نہیں ہے ۔ اور ھو اسم نہیں ہے ذات ہے ۔ ذات کا جہان ہے ، خود ذات ہے ۔ 

 

آلفقر محمد


Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

ابھی سوالات مکمل نہیں ہوے ، پہلے سارے سوالات جو بھی آپ کے یا لوگوں کے ہیں انہیں ترتیب سے لکھیں ، پھر ایک ایک کا جواب سب دیں کسے کیا سمجھ آٗی ہے ۔ 

پھر ہم اسے ایک کتابچہ کی صورت میں شایع کریں گے ان شاء اللہ ۔ 

آلفقر محمد


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@alfaqr_muhammad

 

جی سر جی سوالات مکمل نہیں ہیں..
بلکہ جس سوال سے یہ ڈیبیٹ شروع ہوئی تھی اس پر کسی نے نظر نہیں فرمایا.
بلکہ کو سوالات آپ نے کئے ان میں سے صرف 3 سوال جو ہائی لائٹڈ تھے انہی کے جواب پر غور کیا گیا💖
باقی الحمدللہ سب بہن بھائیوں کی باتیں ماشاءاللہ بہت اعلیٰ ہیں
باقی بہتر آپ ہی جانتے ہیں

جزاکم اللہ خیر

اور ان شاء اللّٰه العظيم یہ کتاب جب مکمل ہو جائے گی تو میرے جیسے کئیوں کا فائدہ ہو جائے گا اور آسانی ہو جائے گی.
بلکہ اس کی اشد ضرورت بھی ہے

❤️🌹 والسلام علیکم رحمت اللہ و برکاتہ

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Javeria Jellani
(@javeria-jellani)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 39
Topic starter  

@alfaqr_muhammad

 

السلام علیکم رحمت اللہ و برکاتہ یا الفقر رحمت من اللہ ♥️

مودبانہ عرض ہے کہ

اله، لله، له، اور هو ذات ہیں اور هاهوهيت ذات کا جہاں ہیں.؟ ؟..

راہنمائی کی درخواست
🙏


ReplyQuote
Irfan Mughal
(@irfanmughal)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 29
 

@ubaidjilani

اسلام علیکم رحمت اللہ و برکاتہ بھائی

میری دانست میں اس تمام گفتگو سے، ھُو اور ھُوَ،، کا مسئلہ تو حل ہو چکا ہے، یعنی سب کی متفقہ رائے کے مطابق عربی لغت میں، ھُوَ، صیغہ مذکر غائب ہے، اور یہ بھی آیاتِ قرآنیہ سے واضح ثابت ہو چکا کہ، قرآن الکریم ذات الٰہ العالمین کا تلاوت و قرآت فرمایا ہوا کلام ہے، تو جب ذات خود اس کلام کو قلبِ اطہرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہ نازل فرما رہی ہے تو، صیغہ مذکر غائب کا استعمال ہو ہی نہیں سکتا، جیسا کہ آپ اپنے لیئے کبھی، وہ عبید الرحمن،، نہیں کہیں گے، میرے ناقص رائے کے مطابق اسکا اصل سبب عوام الناس میں اس بنیادی حکمت سے ناآشنائی ہے، جو کہ ہمیں آغاز تربیت سے تعلیم فرمایا جا چکا ہے، یعنی ذات اور اسم کا فرق،،، اور اس ناآشنائی کی وجہ تعلق ذاتی کی عدم موجودگی یا کمی،،،،

باقی رہی،، الا اور الّا،، کی حکمت، تو اس بارے میں محترم بھائی جان کا ارشاد گرامی قدر ہے کہ، الّا، کا معنی ،،مگر،، ہے، اور ،،الا،، سے مراد و حکمت ہے،، سوائے،،

یعنی، الّا، سے غیر کے امکان کی دراصل وہ نفی مکمل نہیں ہوتی جو مطلوب و مقصود ہے

یہ ایسا ہی ہے جیسا ہم کہیں بطورِ مثال کہ، کوئی آئے یا نا آئے مگر میں ضرور آؤں گا، یعنی یہاں دوسرے کے آنے کا بھی امکان ہے

مگر جب ہم کہیں کہ سوائے میرے کوئی نہیں آئیگا، تو اب یہاں کسی اور کے آنے کا امکان بھی نہیں، 

اور یہ بات بھی سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے کہ، یہ کوئی معیاری دلیل نہیں ہوتی کہ ہمارے آباؤاجداد بھی یہی کرتے رہے ہیں، بلکہ قرآن الکریم تو ان لوگوں کا حشر ہمیں بتا رہا ہے، جو انبیاء کرام کی دعوت کے جواب میں یہ دلیل دیا کرتے تھے، کہ ہم نے اپنے آباؤاجداد کو اسی بات پہ عمل پیرا پایا ہے تو اسکو کیسے چھوڑ دیں

بہرحال یہ مجھ کم علم کی عقل و سمجھ کی بات ہے، محترم بھائی جان ہی حقیقت وحکمت واضح فرما سکتے ہیں

جزاک اللہ خیرا

 


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

السلام علیکم رحمت اللہ و برکاتہ ❤️

میرا پہلا سوال یہ تھا کہ جیسا الفقر رحمت من اللّٰه نے کلمہ شریف میں ہمیں سمجھایا اسم اللّٰه کو کسی بھی لفظ کے ساتھ اگر ملا کر پڑھتے ہیں تو وہ اسم اللّٰه کے ساتھ شرک ہے.
جب کہ الفقر بھائی رحمت من اللّٰه کا فرمان ہے کہ اسم اللّٰه کو جدا پڑھا جائے.
اب سوال یہ ہے ہے کہ جس طرح الفقر بھائی جان نے طریقہ بتایا ہے کیا ایسے پڑھنے سے کلمہ شریف کے معنی میں تبدیلی آتی ہے یا نہیں.
تو میری تحقیق کے مطابق جس طرح آپ رحمت من اللّٰه نے طریقہ بتایا ہے اس سے کلمہ شریف میں معنی میں تبدیلی آتی ہے.. تو جانتے ہیں کہ وہ تبدیلی کیا ہے
لا إله إلَّا الله محمد رسول الله

الَّا اللّٰه
جس کا مطلب ہے سوائے اللّٰه کے

جبکہ جو ہم اب پڑھتے ہیں جیسا الفقر بھائی نے بتلایا ہے وہ ہمارا تلفظ جو پڑھتے ہیں
اِلیٰ اَللّٰه
اِلیٰ کے اگر ہم معنی کو سمجھیں تو اس کا مطلب ہے
" کی طرف"
تو ترجمعہ ایسے ہو گا
کوئی نہیں معبود اللہ کی طرف محمد اللہ کے رسول ہیں

برائے کرم میرے سوالات کو سوالات ہی سمجھا جائے اور دلِ نادان کو مطمئن کیا جاے نہ کہ کوئی گستاخی یا بدتمیزی سے تشبیہ دی جائے.
پہلے بھی آپ سب کی طرف سے رنج و غصہ کا سامنہ ہے.

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

آپ نے إلا الله کو اپنی مرضی سے ہی الی اللہ بنا دیا ہے، 

کس سے پوچھ کر کیا ہے،؟ 

کیا کبھی بھی ایسا لکھا ہے، یا پڑھا ہے، نہیں ہرگز نہیں، 

یہ غلط ہے، آپ کا دھیان سمجھنے سے زیادہ کہیں اور ہے، ہم آپ سے گزارش کریں گے کے، اپنے گھر والوں سے درست لکھنا اور پڑھنا سیکھیں کیونکہ انہیں ہماری بات اچھی طرح سمجھ آ چکی ہے، 

اگر ہم پاکستان میں ہوتے تو خود بٹھا کر سمجھاتے، 

دراصل آپ کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو بنیاد سمجھ نہیں آئی ابھی تک، 

ہم ہمیشہ سے لکھتے ہیں 

لأ إله إلا الله محمد رسول الله 

نہیں معبود سوائے اللہ کے 

محمد رسول ہیں اللہ کے 

 

ہمیشہ سے واضح ہے کہ ہم کیا لکھتے ہیں 

جذاك الله خير الجزاء 

 

آلفقر محمد


Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

آپ رحمت من اللّٰه درست فرما رہے ہیں لکھا ہوا تو ایسے ہی ہے سر جی لیکن الفاظ کی ادائیگی

"الَّا"
کی بجائے اِلیٰ اللّٰه ہم پڑھتے ہیں

دوسری بات جو آپ رحمت من اللہ نے فرمائی وہ یہ کہ ایک زمانہ میں ایک سلطان الفقر اور انکے نیچے دو الفقر ہوتے ہیں

لنک ملاحظہ فرمائیں

https://www.facebook.com/%D8%B4%D8%B4%D9%85-%D9%88-%DB%81%D9%81%D8%AA%D9%85-%D8%B3%D9%84%D8%B7%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%84%D9%81%D9%82%D8%B1-%D8%B4%D8%A7%DB%81%DB%8C%D9%86-%D9%88-%D8%B4%D8%A7%DB%81-%D8%B1%D9%81%DB%8C%D9%82-115197996596505/

ایک یہ ہیں اپنے اپ کو سلطان الفقر کہلاتے ہیں

سلطان الفقر مجیب الرحمن صاحب

اور دوسرے سلطان الفقر جن کی تصویر اٹیچمنٹ میں ہے
ملاحظہ فرمائیں

یہ دونوں کلمہ شریف ویسے ہی پرھتے ہیں جیسے ساری امت پڑھتی ہے

Attachment removed

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

دوسرے سلطان الفقر کی تصویر یہ ہے

اور یہ بھی فرماتے ہیں کہ یہ بھی سلطان الفقر ہیں اور اعوان فیملی سے تعلق ہے

Attachment removed

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

انکے ساتھ ساتھ آپ بھی اپنے ساتھ سلطان الفقراء اور باقی القابات لکھ لیں اگر اپنے نام کے ساتھ لکھنے سے ہی صرف کام چل سکتا ہے تو، 

کسی نے منع تو نہیں کیا ہے 

 

 

آلفقر محمد


Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

ہم اليٰ اللہ نہیں پڑھتے، 

ہم إلا الله ہی پڑھتے ہیں، 

 

 

آلفقر محمد


Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@alfaqr_muhammad

😊🙏😢

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

سر میری باتوں کا برا مت منائیں اور مجھے جس طرح اللّٰه کی وحدانیت پر یقین ہے ایسے ہی آپ کے حق ہونے پر یقین ہے
اور اس یقین کے ساتھ سوالات کرتا ہوں جیسے اپنے بابا جان سے کرتا ہوں اور مجھے یقین ہوتا ہے کہ مجھے راہنمائی ملے گی.

امت کا حال آپ کے سامنے ہے اب بندہ کہاں جائے

بس ہمیں تو آپ کا ساتھ چاہیے اور ہر بار چاہیے..
میں تو کل رات بھی ساری رات آپ کے ساتھ تھا
اور کوئی ایسا وقت نہیں جب آپ مجھ سے دور ہوں.
آپ میرے ساتھ ہیں اس سے بڑھ کر کچھ نہیں

🙏

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Alfaqr Muhammad Yaqoob Awan
(@alfaqr_muhammad)
Illustrious Member Admin
Joined: 2 years ago
Posts: 113
 

@ubaidjilani

برا نہیں منائیں گے شاہ صاحب کبھی نہیں، اگر پاکستان ہوتے تو اتنی دیر نہ لگتی آپ کو سمجھانے میں، اسی لیے آپ سے گزارش کی کہ جو بچے آپ کے گھر میں سمجھ چکے ہیں شاید وہ ہم دونوں کی مدد کر دیں تو آسانی ہو جائے، 

 

 

آلفقر محمد


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

سر جی سوالات کو اب میں ترتیب دونگا
ان شاء اللّٰه العظيم
باقی طالب علم بھی سوالات اکٹھے کریں جیسا کہ الفقر رحمت من اللہ کا فرمان ہے.

اگر اللّٰه نے زندگی اور توفیق دی اور آپ کا دست شفقت رہا تو ہفتہ اور اتوار کے روز سوالات کو ترتیب دے کر آپ کی بارگاہ اقدس میں پیش کروں گا.

ان شاء اللّٰه العظيم

آپ کی محبتوں اور شفقت کا طالب

سیدعبیدالرحمٰن جیلانی

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

جی سر جی اس بات کا یقین ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کا اخلاق اور ظرف عظیم الشان ہے

میرے ابا حضور فرماتے ہیں دماغ تین قسم کا ہوتا ہے.

1. جو حالات اور واقعات کودیکھ کر سمجھ جائیں وہ فطین زیرک ہوتے ہیں

2. جو زندگی اور دنیا کی چپیڑیں کھا کرتجربے سے
سمجھدار ہو جاتے ہیں اور دوبارہ غلطی نہ کریں وہ سمجھدار ہوتے کہ سمجھ تو آ گئ

3. جو ساری عمر تجربات کرتے رہتے ہیں مگر سیکھتے کچھ نہیں

اب مجھے اپنا جو لگتا ہے وہ ہیں تیسرے لوگ...😁 😄

اب رسی آپ کے ہاتھ میں ہے ہمیں تیسرا رہنے دیں اور دنیا کی چپیڑوں کیلئے چھوڑ دیں یا دامن سے پکڑ کر اپنی رحمت کی چادر میں چھپا لیں اور ہماری قسمت بھی سنوار دیں
🙏🙏🙏
جزاک اللہ خیرا الجزء

عبیدالرحمٰن جیلانی


Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@alfaqr_muhammad

 

سر سمجھنے کیلئے یہی پلیٹ فارم ہے. بچے اپنے گھر ہیں اور میں اپنے گھر یعنی میں لاہور ہوں اور باقی علی پور، مظفر گڑھ

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syeda Samra Jilani
(@samrasyed)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 22
 

@ubaidjilani

أعوذ بالله من الشيطان الرجيم 

بسم الله الرحمن الرحيم 

رب اشرح لي صدري ويسر لي أمري واحلل عقدة من لساني يفقهوا قولي 

عرض ہے کہ جس طرح دوسری زبانوں میں ایک ہی جیسے لکھے جانے والے الفاظ ہوتے ہیں مگر ان کو پڑھا عبارت کے متن کے مطابق جاتا ہے، اسی طرح یہاں پر بھی کچھ یہ معاملہ ہے ۔ 

جیسے اردو زبان کی یہ دو عبارتیں ہیں ۔ 

میں سکول جا رہا ہوں 

وہ باغ میں ٹہل رہا ہے 

اب ان دونوں عبارتوں میں "میں" ایک جیسا لکھا ہوا ہے لیکن جب ہم پڑھتے ہیں تو اس لفظ کا تلفظ و معانی عبارت کے مطابق ہوتے ہیں ۔ 

 

اسی طرح ایک اصول بتایا گیا ہے کہ جہاں پر بھی اللہ احد لأ شریک ذات کا ذکر ہوگا وہاں پر آپ نے "الا" ویسا ہی پڑھنا ہے جیسا الفقر سر نے فرمایا ہے اور جہاں پر دوسری مخلوقات کا ذکر ہو گا وہاں "الا" ایسے ہی پڑھیں جیسے آپ پہلے پڑھتے آئے ہیں ۔ اس سے معانی و مطالب میں کوئی فرق نہیں آتا بس جو شرک مخلوق سے نا دانستگی میں ہو رہا ہے اس کی اصلاح فرمائی جا رہی ہے ۔ 

خالق اور مخلوق کے لئیے استعمال ہونے والے الفاظ میں فرق ہے ۔ جہاں خالق کا ذکر ہے وہاں پر "سوائے" کے معانی والا "الا" پڑھا جائے گا اور جہاں مخلوق کا ذکر ہو گا وہاں "مگر یا علاوہ" کے معانی والا "الا" استعمال ہوگا کیونکہ ذات احد لا شریک ہے علاوہ یا مگر سے کسی دوسرے کے ہونے کا شبہ آ جاتا ہے لیکن سوائے کے معانی میں کسی اور کے آنے کی گنجائش نہیں رہتی ۔ 

اسی طرح "ھو" کا معاملہ ہے کہ لکھنے میں ایک جیسے ہیں پڑھا عبارت کے متن کے مطابق جائے گا کہ خالق اور مخلوق کے لیئے دونوں میں فرق ہے، جہاں ذات احد و لاشریک کا ذکر ہو گا وہاں "ھو" ربر کے بغیر پڑھا جائے گا جو کہ اللہ ذات ہے یہاں کسی اور کی گنجائش ہی نہیں ۔ اور جہاں کسی دوسرے کا ذکر ہوگا وہاں "ھوَ" پڑھا جائے گا جس کے معانی کسی تیسرے کے ہیں ۔

والصلاة والسلام على رسول الله صل الله عليه وآله وصحبه أجمعين و بارك وسلم 💞 

والسلام علیکم رحمة الله و بركاة 

 


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

چھوٹی بہنا سلامت رہو🌹💖

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Javeria Jellani
(@javeria-jellani)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 39
Topic starter  

کوئی ایک استاد آپ کی زندگی میں ایسا ضرور ہونا چاہیے جس کی بات بظاہر آپ کو سمجھ کم یا نہ بھی آ رہی ہو لیکن آپ اس کی مان لیں۔یہی اصل خدمت ہے آپ کی اپنی ذات کی۔

جامعہ الفقر❤
کتاب تعارف الفقر 🌼
#الفقر_محمد_یعقوب_اعوان💞
الحمدللہ رب العالمین💖

زلفِ یار کے ہر خم پہ سجدہ ریز ہے۔۔
قلبِ عاشق کی بندگی حیرت آمیز ہے
❤️ 🌹 ❤️


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

@javeria-jellani

Javeria Fatima slamat rahin..

Ye jo masjid nabvi ki picture attach ki hy, is pictur min ak tasveer hy, ak Allah kay banday devar se taik lga k bethay hain. Ye jon hain kya ap janti hain k ye kon hain?

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

السلام علیکم رحمت اللہ و برکاتہ یا مجلس الفقر

١. صورت حال
٢. صاحب حال
٣. آئینہ حال
٤. وجہہ الکریم

ان سے کیا مراد ہے؟

اس کے علاوہ
تعارف الفقرکتاب کا صفحہ نمبر 115 ٹاپک القادر
لائن نمبر 3
جس میں لفظ استعمال ہوا ذات کا دل وہ ارادے سے پہلے موجود تھا...
ذات کا دل سے کیا مراد ہے
کوئی اللہ کا بندہ سمجھا دے کہ اس میں کیا ہے مجھے کچھ سمجھ نہیں آیا.

عبیدالرحمٰن جیلانی


ReplyQuote
Syed Ubaid ur Rehman
(@ubaidjilani)
Estimable Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 101
 

تعارف الفقر ایک عام کتاب نہیں یہ بہت ہی خاص کتاب ہے.

وہ انسان جو اللہ اور اسکے قرب میں ہے بس وہی اس کو سمجھ سکتا ہے یا سمجھا سکتا ہے. کوئی عام انسان کا کیلئے صرف عبارت ہے جس کو سمجھنا مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے.

یا پھر الفقر رحمت من اللہ سے روحانی تعلق جب تک نہ ہو..
کتاب تعارف الفقر اور الہ
ان دونوں میں سے پہلے کس کتاب کا سمجھنا لازمی ہے کہ دوسری سمجھ آنا ہو جائے.

مجھے تو محسوس ہوتا ہے کہ اس کے بھی ٹاپک بہ ٹاپک آن لائن لیکچرز ہونے چاہئیں بہت اوکھی اور منفرد کتاب ہے جس طرح خطاب کیلئے ایک دن مخصوص ہے ایسے ہی ایک دن لیکچر کا ہو. ایسے تو سمجھ نہیں آتی یہ کتاب رازوں سے بھری پڑی ہے ہر ایک ایک لفظ ایک راز ہے اور راز سے پردہ وہی اٹھا سکتا ہے جس کو رازوں کا پتہ ہو

It is just a suggestion.

بہتر الفقر رحمت من اللہ ہی جانتے ہیں. کیونکہ آپ کا وقت انتہائی قیمتی اور انمول ہے
🙏🙏

عبیدالرحمٰن جیلانی


Javeria Jellani
(@javeria-jellani)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 39
Topic starter  

@ubaidjilani

 

نہیں بھائی نہیں جانتی..

صرف اپنے دل کی کیفیت بیان کرنے کی کوشش کی ہے اس پیک کے ذریعے...

زلفِ یار کے ہر خم پہ سجدہ ریز ہے۔۔
قلبِ عاشق کی بندگی حیرت آمیز ہے
❤️ 🌹 ❤️


ReplyQuote
Share:
Spread the love
Don`t copy text!
Alfaqr

FREE
VIEW