Share:
Notifications
Clear all

اللہ محبت ہے

 

Javeria Jellani
(@javeria-jellani)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 39
Topic starter  

اللہ کو انصاف پسند، رحمدل اور معصوم دل پسند ہیں۔ اللہ کو معصومیت پسند ہے۔ ایسی معصومیت کہ کوئی نیکی کرے اور وہ اسے اللہ کا احسان سمجھے۔ اللہ کی دی توفیق۔ اس کی عطا کردہ ہدایت۔ اپنا کمال، اپنا ظرف، اپنی طاقت نہ سمجھے۔ ایسی معصومیت کہ اگر وہ گناہ کرلے تو فورا توبہ کی طرف متوجہ ہوجائے۔ اللہ سے معافی مانگے.....ٹوٹی پھوٹی.....اچھی بری....پکی سچی.....بس وہ معافی مانگے.....اللہ کو گناہوں کی نشاندہی پسند ہے کہ بندہ اپنے گناہوں پر نظر رکھے۔ اللہ کو وہ دل پسند ہے جو اس کی محبت سے لبریز رہتا ہے۔ اللہ کو بندگی پسند ہے۔ اس کی محبت سے بندھی ہوئی، اس کے خوف سے سہمی ہوئی نہیں۔اللہ محبت ہے اور وہ محبت کوہی محبوب رکھتا ہے.... "❤
صبح بخیر 😊


ReplyQuote
Share:
Spread the love
Don`t copy text!
Alfaqr

FREE
VIEW