Share:
Notifications
Clear all

مردِ حق

 

Irfan Mughal
(@irfanmughal)
Eminent Member Registered
Joined: 2 years ago
Posts: 29
Topic starter  

سوال :
مردِ حق کی بڑی تلاش ہے - لوگ کہتے ہیں یہ چھپے ہوئے ہوتے ہیں - یہ کیوں چھپے ہوئے ہیں، کہاں چھپے ہوئے ہیں________؟
جواب:
ایک آدمی نے کسی اور آدمی سے پوچھا کہ مردِ حق کی پہچان کیا ہے ؟ اس نے کہا کہ کیا تو نے اسے شہید کرنا ہے ؟ مردِ حق سے تیرا کیا تعلق ہے ؟ مردِ حق وہ ہے اور تجھے اس سے کیا واسطہ - جب تک تو حق نہیں بنے گا مردِ حق تیرے لیے کچھ نہیں ہے ، تو ذبح کر دے گا اس کو - ناآشناوءں نے مردان_حق کو ہمیشہ شہید کیا ہے - تو اللہ کرے کہ تجھے مردِ حق سے آشنائی نہ ہو - یا مردِ حق تجھے اس وقت ملے جب تو حق آشنا ہو جائے تا کہ تو اس کے مقابلے میں نہ آ جائے - اس لیے ذرا یہ دیکھو کہ سینگوں والا بیل پوچھے کہ مردِ حق کہاں ہے، شیر پوچھے کہ بکری کہاں، تو بڑی پریشانی والی بات ہے - اس لیے مردِ حق کا اس وقت پوچھو جب حق آشنا بن جاؤ - تیری حق آشنائی کا انعام ہے مردِ حق - اس سے پہلے وہ ظاہر نہیں ہوتا - وہ اب سیانا ہو گیا ہے یعنی مردِ حق سیانا ہو گیا ہے - وہ کہتا ہے کہ ہم ہمیشہ ذبح ہوتے آ رہے ہیں ، اس مرتبہ ہم نے ذبح نہیں ہونا - آج کل وہ قابو نہیں آتا - جب بھی نظر آیا وہ شہید کر دیا جاتا ہے اور یہ لوگ فوراً پہچان لیتے ہیں کہ مردِ حق آ گیا ہے - کہتے ہیں مردِ حق کو ڈهونڈو، پوچھتے ہیں کہ کیا آپ مردِ حق ہیں ؟ وہ کہتا ہے کہ اللہ کا فضل ہے - کہتے ہیں دیکھ تیرا انتظام کرتے ہیں ، بعد میں مقبرہ بنا دیتے ہیں - اس لیے مردِ حق اب سیانے ہو گئے ہیں - کسی نے پوچھا کہ آپ مردِ حق ہیں ؟ کہنے لگے کہ ہم مردِ حق نہیں ہیں - آپ اسلام میں نہیں ہو ؟ کہتا ہے کہ ہم تو یہودی لوگ ہیں - وہ چهپ کے ملے گا اور جب آپ سے خطرہ نہ رہا وہ پھر خود کو ظاہر کر دے گا - ورنہ آپ نے بڑے لوگوں کو ذبح کیا - جہاں کہیں اچھا سا جانور ہو آپ اس کو نہیں چھوڑتے ، پکڑ لیتے ہو - کہیں بھی کوئی چیز ہو پنجرے میں بند کرنا آپ کا پرانا شغف ہے - اس لیے دعا کرو کہ مردِ حق آپ سے بچا ہی رہے - ویسے اگر آپ محبت سے کہہ رہے ہیں تو خدا آپ کو حق کے راستے پر چلائے - اس راستے کے بغیر مردِ حق نہیں ملے گا - حق کے راستے پر جو شخص آپ کو چلائے گا وہ مردِ حق ہے - آپ سمجھ رہے نا؟ کہیں ایسا نہ کرنا کہ آپ اس کے مقابلے میں کھڑے ہو جاؤ...

(گفتگو 1 ________صفحہ نمبر 128____129)
حضرت واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ


ReplyQuote
Share:
Spread the love
Don`t copy text!
Alfaqr

FREE
VIEW